سکردو. موسمیاتی تبدیلی سے ہر فرد متاثر ہوتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کاظم میثم، ماحولیات کا تحفظ ہر فرد کی زمہ داری ہے۔سید ہارون رضا گیلانی

Everyone is affected by climate change. Opposition leader Kazem Maysam, protection of environment is the responsibility of every individual. Syed Haroon Raza Gilani

سکردو. موسمیاتی تبدیلی سے ہر فرد متاثر ہوتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کاظم میثم، ماحولیات کا تحفظ ہر فرد کی زمہ داری ہے۔سید ہارون رضا گیلانی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت بلتستان قدرت کا عظیم شاہکار ہے ، ماحولیات کا تحفظ ہر فرد کی زمہ داری ہے۔سید ہارون رضا گیلانی
جو کھلواڑ ہم نے ماضی میں ماحول کے ساتھ کیا اس کا خمیازہ آج کا انسان بھگت رہا ہے۔ڈاکٹر محمد عیسیٰ
سکردو ( ) یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں یو این ڈی پی، گلاف ٹو،حکومت گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف بلتستان کے اشتراک سے ماحولیاتی تحفظ کیلئے ACT TODAY. SAVE TOMORROW کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم، سید ہارون رضا گیلانی چئیرمین ہدیتہ الہادیہ، سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد، مختلف شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کے مہمان خصوصی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید ہارون رضا گیلانی تھے۔ماحولیات کی تحفظ کو ممکن بنانے کیلئے مکالمے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ماہرین ماحولیات اور انتظامیہ کی نمائندہ وفد نے حصہ لیا۔ مکالمے میں گفتگو کرتے ہوئے ممبران نے کہا کہ ماحولیات کے تحفظ کیلئے سب بات کرتے ہیں آگاہی مہم بھی کی جاتی ہے لیکن ان تجاویز پر عمل نہیں کرتے اور ماحولیاتی آلودگی اور ماحولیات کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے علاقائی رموز سے ہم آہنگ اقدامات نہیں اٹھائے جاتے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئی قائد حزب اختلاف کاظم میثم نے کہا کہ ماحول اور فطرت کے ساتھ انسانی برتاو ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے موسماتی تبدیلی سے ہر فرد متاثر ہو رہا ہے اس وقت شہر کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل ہورہا ہے اور بڑھتی آبادی کی وجہ سے جنگل کے کاٹنے کا عمل بڑھ چکا ہے یہی وجہ ہے آج شہر میں ہینے کا پانی نہیں ، گرد آلود ہواؤں کا راج ہے جس کی وجہ سے ہم سب متاثر ہو رہے ہیں اگر ہم نے ماحول کے تحفظ کیلئے اقدامات نہیں کیا تو فطری جوابی عمل سے نمٹنا کسی کے بس میں نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی آنے والی نسلیں ہمیں کوسیں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق سپیکر حاجی فدا ناشاد، نامور محقق محمد حسن حسرت، ڈاکٹر محمد عیسی، ڈاکٹر صابر علی، میڈم زہرا اور دیگر نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا ماحولیاتی آلودگی اور ماحولیاتی تبدیلی کے زیر اثر ہے اور ہم اس قدرت کے شاہکار خوبصورت ماحول کی تباہی کی وجہ بن رہے ہیں۔ آج کی دنیا ان چیلججز سے نمٹنے کیلئے پریشان ہے اب بھی وقت ہے اگر ہم نے اپنا طرز زندگی نہ بدلا تو آنے والا کل بہت بھیانک ہوگا ۔اس موقع پر فوکل پرسن یو این ڈی پی یونیورسٹی آف بلتستان ڈاکٹر محمد عیسیٰ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے انسانی زندگی کی ضرورت کے مطابق فطری ماحول تخلیق کیا ہے لیکن انسانوں نے فطرت کے ساتھ زور آزمائی کر کے اپنے لئے مسائل کھڑے کر دئیے ہیں۔ ہمیں نظام فطرت کو سمجھتے ہوئے درپیش چیلنجلز سے نبردازما ہونے کی ضرورت ہے تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور سیمینار میں بہترین انتظامات کرنے والے طلباء میں شیلڈ تقسیم کیا۔

بلتستان یونیورسٹی ترقی کی جانب گامزن ہے،بلتستان یونیورسٹی کے تمام طلباء و طالبات ایک خاندان کی طرح ہیں، وائس چانسلر

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان، صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا اور پرنسپل سیکریٹری عثمان احمد نے ہمراہ اسلام آباد میں ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا

ICC T20 world cup 2024، ٹی 20 ورلڈ کپ 2024, سری لنکا کا مقابلہ ساؤتھ افریقہ سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ۔

گلگت حقیقی ابتدائی تاریخ اور اسلام کی آمد. :یاسر دانیال صابری

Everyone is affected by climate change. Opposition leader Kazem Maysam, protection of environment is the responsibility of every individual. Syed Haroon Raza Gilani

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں