urdu news 0

شگر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شگر کے سیکرٹری جنرل ، معروف سیاسی ۔سماجی شخصیت اور علاقہ چھورکاہ کے نمبردار محمد عسکری مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے
رپورٹ. 5 سی این نیوز
شگر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شگر کے سیکرٹری جنرل ، معروف سیاسی ۔سماجی شخصیت اور علاقہ چھورکاہ کے نمبردار محمد عسکری مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔ مرحوم گزشتہ دو مہینوں سے علیل تھے اور گزشتہ شب انتقال کرگئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ محکمہ شرعیہ چھترون کے مہتمم اعلی سید عباس الموسوی کی اقتدا میں ادا کردی گئی اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ابائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سابق ممبر اسمبلی عمران ندیم ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی انٹر کالج شگر کے پرنسپل پروفیسر حسن شاد سمیت مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو اغا عباس الموسوی ،ڈی سی شگر، عمران ندیم اور دیگر نے کہا کہ محمد عسکری کی سماجی اور سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہے ان کی انتقال سے شگر ایک عظیم سیاسی اور سماجی رہنما سے محروم ہوگئے ۔ ان کی انتقال سے پیدا ہونے والی خلا پر ہونے میں سالوں درکار ہونگے۔اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا۔

urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شگر کے سیکرٹری جنرل ، معروف سیاسی ۔سماجی شخصیت اور علاقہ چھورکاہ کے نمبردار محمد عسکری مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں