شگر مشہور ثنا خوان سید جان علی شاہ کی ناگہانی موت پر تیسرے روز بھی شگر کی فضا سوگوار

news tv 1739762895655 42

شگر مشہور ثنا خوان سید جان علی شاہ کی ناگہانی موت پر تیسرے روز بھی شگر کی فضا سوگوار
رپورٹ 5 سی این نیوز
شگر مشہور ثنا خوان سید جان علی شاہ کی ناگہانی موت پر تیسرے روز بھی شگر کی فضا سوگوار ، مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کیلئے گھر لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری، مختلف ماتمی انجمنوں ، علمائے کرام ، اور لوگوں کی جانب سے تعزیت پیش کرنے کا سلسلہ جاری یے۔ مختلف ماتمی انجمنوں ، نوحہ خوانوں اور منقبت خوانوں کی جانب سے شہید کی قبر پر حاضری دینے اور شہید کے آبائی گاؤں کے امام بارگاہ میں شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے نوحہ خوانی کررہے ہیں۔ شہید سید جان علی شاہ دستہ آل عباء اگیپہ کا نوحہ خواں ہونے کیساتھ عالمی شہرت یافتہ منقبت خوان تھے جوکہ مشہور منقبت خوان علی کاظم خواجہ کیساتھ جامشورو کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں شہید ہوئے تھے ۔ ان کی جسد خاکی ہفتے کے روز شگر پہنچا تھا جہاں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
Urdu news Gilgit baltistan news

100% LikesVS
0% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں