معصوم شہید جان علی شاہ اور خواجہ علی کاظم کی جنازے کے جلوس کے روٹس کی تفصیلات جاری کر دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
معصوم شہید جان علی شاہ اور خواجہ علی کاظم کی جنازے کے جلوس کے روٹس کی تفصیلات جاری کر دیا . معصوم شہیدوں کی جنازے کے جلوس کے روٹس کی تفصیلات جاری کر دیا جنازے آج کی فلائٹ سے سکردو پہنچیں گے ۔
1.ائیرپورٹ سے مرکزی جامع مسجد
شہداء کو ائیرپورٹ سے مرکزی جامع مسجد سکردو لے جایا جائے گا، جہاں نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔
2. مرکزی جامع مسجد سے تدفین کی جگہ تک
– علی کاظم خواجہ شہیداور ندیم خواجہ شہید کا جسدِ خاکی مرکزی جامع مسجد سے روانہ ہو کر علی چوک،علمدار چوک، بے نظیر چوک، کلفٹن پل، عبداللہ ہسپتال سے ہوتے ہوئے یولتر ہائی وے کے راستے امام بارگاہ چھنی رگیول لے جایا جائے گا، جہاں ان کی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔
3. سید جان علی شاہ شہید کی میت
سید جان علی شاہ شہید کی میت کو شگر جامع مسجد شگر لایا جائے گا بوقت 3 بجے نماز جنازہ ادا کیا جائے گا اور اس کے بعد تدفین کیاجائے گا
اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل سے نوازے۔ آمین۔
شہید سید جان علی شاہ رضوی کی میت بعد از نماز جنازہ جامعہ مسجد سکردو اور جامع مسجد شگر میںدن 3 بجے ادا کیا جائے گا
تمام عزاداروں سے گزارش ہے کہ اللہ چوک پر پہنچ جائے وہاں سے ریلی کی شکل میں مرکزی جامع مسجد شگر لائی جائے گی۔ وہاں پر نماز جنازہ کے بعد تدفین کا عمل ہو گا
urdu news,