اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے 2 ارب ڈالرز کے قرض کی مدت میں توسیع کر دی

URDU NEWS

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے 2 ارب ڈالرز کے قرض کی مدت میں توسیع کر دی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کو دیئے گئے 2 ارب ڈالرز کے قرض کو رول اوور کر دیا ہے، جس سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات مثبت رہی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے یو اے ای کے صدر سے سرمایہ کاری میں اضافے کی درخواست کی، جس پر شیخ محمد بن زاید نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اہم نکات:
– متحدہ عرب امارات نے جنوری میں واجب الادا 2 ارب ڈالرز کی مدت میں توسیع کر دی۔
– وزیراعظم نے نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سرمایہ کاری کے معاملات میں پیش رفت کی ہدایت کی۔
– وزیراعظم نے معاشی سفارتکاری کے مثبت نتائج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے اور ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
– شہباز شریف نے بجلی کے نرخ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے سے انڈسٹری، زراعت اور برآمدات متاثر ہوں گی۔
سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت
وزیراعظم نے کہا کہ لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر پر حملہ افسوس ناک ہے۔ حملے کے ذریعے علاقے کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ شہباز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات
انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے حکومت بھرپور عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ وزیر داخلہ اور متعلقہ ادارے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے سرگرم ہیں۔
URDU NEWS
بواشاہ عباس علیہ رحمہ بلتی زبان کے بے تاج بادشاہ ، حامد حسین شگری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں