شگر ،استاد الاساتذہ سید مہدی شاہ الموسوی کے ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع شگر،عمران ندیم شگری چیئرمین ہلال احمر گلگت بلتستان،اساتذہ کرام،طُلبا و طالبات کی شرکت
شگر ،استاد الاساتذہ سید مہدی شاہ الموسوی کے ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع شگر،عمران ندیم شگری چیئرمین ہلال احمر گلگت بلتستان،اساتذہ کرام،طُلبا و طالبات کی شرکت
شگر(اسحاق نوری) چیئرمین انجمن ہلال احمر گلگت بلتستان عمران ندیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن منظور حسین ، شیخ علی نادم امام جمعہ تسر اور دیگر نے کہا ہے سید مہدی کا تعلیمی میدان میں خدمات سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ سید مہدی نہ صرف ایک عظیم استاد ہے بلکہ بالائی علاقوں کا محسن ہے ۔ گرلز ہائی سکول چھوترون میں استاد الاساتذہ سید مہدی شاہ الموسوی کے ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا۔جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع شگر،عمران ندیم شگری چیئرمین ہلال احمر گلگت بلتستان،اساتذہ کرام،طُلبا و طالبات اور تسر باشہ کے سرکردگان نے شرکت کی۔ آپ نے 2006 سے بطور ھیڈ ماسٹر اپنی خدمات کو شاندار طریقے سے سر انجام دیا اور اس سکول کو پرائمری سے ہائی سکول بنانے میں آپ کا سب سے زیادہ کردار رہا۔آپ نے اپنی 37 سالہ مدت ملازمت میں کئی سکولوں میں خدمات انجام دیا۔اہلیان علاقہ نے اس اہم موقع پر ڈھیر ساری مبارکبادی کے ساتھ ساتھ ایک فرض شناس استاد سے محروم ہونے پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا اور آپ کے استقبال میں ایک دستے کی شکل میں گھر تک تشریف لائیں۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر نے دوسرے اساتذ کو بھی اپنی سروس میں سید مہدی شاہ کے تجربات کو لاگو کرکے عملی میدان میں اپنی عزت،اھمیت اور وقار کو شاندار بنانے کی تاکید کی۔بالآخر سکول ھذا کے مدرس گلزار حسین نے اس تقریب میں تشریف آوری پر تمام مہمانان کا صمیم قلب سے شکر ادا کیا اور اسی کے تقریب کا اختتام ہوا. urdu news
گریٹر اسرائیل اور انقلاب شام ! پروفیسر قیصر عباس