اسسٹنٹ کمشنر خپلو احسان الحق نے تحصیل کریس اور غواڑی میں سکولز اور اور ہسپتال کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل آفس غواڑی اور کریس کے بھی دورے
اسسٹنٹ کمشنر خپلو احسان الحق نے تحصیل کریس اور غواڑی میں سکولز اور اور ہسپتال کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل آفس غواڑی اور کریس کے بھی دورے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گنگچھے اسسٹنٹ کمشنر خپلو احسان الحق نے تحصیل کریس اور غواڑی میں سکولز اور اور ہسپتال کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل آفس غواڑی اور کریس کے بھی دورے کئے اور عوامی شکایات کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے دونوں تحصیلداروں کو ہدایت جاری کیا کہ وہ اپنی تحصیلوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے بھی اقدامات کرے ،
اسسٹنٹ کمشنر نےسول ہسپتال کریس میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں سے ملاقات کی،اور انہیں ہسپتال میں ملنے والی سہولیات کے متعلق دریافت کیا،
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کا بھی جائزہ لیا،
اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا، کہ اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سرانجام دیں، عوام کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، سرکاری ادویات کی مسلسل ترسیل کو یقینی بنایاجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اس سے مستفید ہو سکیں،
اسسٹنٹ کمشنر احسان الحق نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کریس کا بھی کا وزٹ کیا۔ انہوں نے جاری تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور کلاس رومز میں طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا ۔
urdu news