ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں‌شگر ڈپارنمنٹ سربراہان کی ایک اہم میٹنگ ، ڈی سی شگر نے محکموں کے اب تک کی پراگریس پر اطمنان کا اظہار

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں‌شگر ڈپارنمنٹ سربراہان کی ایک اہم میٹنگ ، ڈی سی شگر نے محکموں کے اب تک کی پراگریس پر اطمنان کا اظہار
شگر ( پ ر) ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن منظور حسین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کرامت رضا، ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو شگر ذکاوت علی، ڈویژنل فارسٹ آفیسر شگر شہزاد عالم، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ حیوانات ڈاکٹر محمد حنیف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت باقر علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کاچو شبیر حسین، سب ڈویژنل آفیسر واٹر اینڈ پاور غیاث علی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سجاد حسین و دیگر نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اب تک کی روینو ٹارگٹ کے حوالے سے جائزہ لیا گیا تمام سربراہان محکمہ سے ان کے محکمے کی ماہانہ اہداف اور اب تک کی پراگریس سے متعلق بریفنگ لی گئی۔ ڈی سی شگر نے محکموں کے اب تک کی پراگریس پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی روینو میں اضافہ اور ٹارگٹ کے حصول کے لیے خصوصی توجہ دیں تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس فنانس ایکٹ 2024 کا ضرور مطالعہ کریں اور اس کی اطلاق کے لئے کوشش کریں تاکہ کی صوبائی حکومت کی جانب سے دیئے گئے اہداف حاصل ہو سکے۔
urdu news

گلگت بلتستان کے بلدیہ اور میونسپل کے غریب کنٹیجینٹ ملازمین پر رحم کریں , صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک گلگت بلتستان عابد استوری

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کے استعفی کااصل وجہ سامنے آ گئی، بشرا بیگم کے ساتھ تلخ کلامی

شگر میں عوامی آوازوں کو دبانے کے لیے ایف آئی آر کا نیا غلط کلچر شروع کرنے پر تشویش کا اظہار، ہماری مفاہمت کو کمزوری نہ سمجھ علماء، عمائدین شیگر و یوتھ شیگر کا ڈی سی شیگر سے ملاقات

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں