اسکردو، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بلتستان کے چاروں اضلاع اور ڈویژنل سطح پرقدرتی آفات سے نمٹنے اور قدرتی حادثات کے دوران کمیونٹی کے درمیان کمیونیکشن اور کواڈیشن کے حوالے سے سمینار کا انعقاد
اسکردو، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بلتستان کے چاروں اضلاع اور ڈویژنل سطح پرقدرتی آفات سے نمٹنے اور قدرتی حادثات کے دوران کمیونٹی کے درمیان کمیونیکشن اور کواڈیشن کے حوالے سے سمینار کا انعقاد
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نویز
گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بلتستان کے چاروں اضلاع اور ڈویژنل سطح پرقدرتی آفات سے نمٹنے اور قدرتی حادثات کے دوران کمیونٹی کے درمیان کمیونیکشن اور کواڈیشن کے حوالے سے سمینار کا انعقاد ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور گلاف ٹو کی جانب سے جاری منصوبوں اور سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سکردو ، شگر ، کھرمنگ اور گانچھے میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت جاری سکیموں اور قدرتی آفات سے بچاؤ اور گلیشئروں کی بچاؤ کے حوالے سے سٹاک ہولڈر کے درمیاں کمیونیکشن و کوارڈینیشن کے حوالے سیمینار کا انعقاد کیا جہاں ماہرین نے سٹاک ہولڈر کو قدرتی آفات کے دوران مقامی آبادی کو کم سے کم نقصانات ، اور کمیونٹی اور سٹاک ہولڈر کے درمیان رابطہ کاری و تعاون کے حوالے سے اہم تجاویز دی۔ ان سمینار ز میں ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی زاکر حسین ، نیشنل پروگرام منیجر گلاف ٹو و یواین دی پی پاکستان کمال الدین قمر اور کمشنر بلتستان نجیب عالم نے شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان خصوصاً گلگت بلتستان براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔ برفانی گلیشئروں کے ٹوٹنے اور ناگہانی افت ، سیلاب کی وجہ سے مقامی آبادی شدید خطرات سے دوچار ہیں۔ انہیں خطرات سے نمٹنے اور ابادی کو کم سے کم نقصانات ہو اور شہریوں کی تحفظ کیلئے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور گلاف ٹو ان خطرات والی علاقوں میں برسرپیکار ہیں۔ سیمنار سے بلتستان یونیورسٹی ، جی بی آر ایس پی، واٹر مینجمنٹ گلگت بلتستان ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر سٹاک ہولڈر نے اپنے جاری سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
urdu news
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس پہلی بار 99 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مستحکم، 20 نئے تجارتی عہدوں کی منظوری