یونیورسٹی آف بلتستان سکردو اور لمز کے باہمی اشتراک سے سمر سکول کے تحت مطالعاتی دوروں کا سلسلہ جاری
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو اور لمز کے باہمی اشتراک سے سمر سکول کے تحت مطالعاتی دوروں کا سلسلہ جاری
urdu-news
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو اور لمز کے باہمی اشتراک سے سمر سکول کے تحت مطالعاتی دوروں کا سلسلہ جاری ہے ، ان مطالعاتی دوروں میں دونوں جامعات کے طلبہ اور اساتذہ کرام شرکت کر رہے ہیں اسی سلسلے میں ” قانون سیاحت اور ماحول” گروپ نے آرگینک ویلی ننگ ژھوق کا مطالعاتی دورہ کیا اس تعلمی دورے کا بنیادی مقصد ماحول دوست سیاحتی سرگرمیوں کا فروغِ اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اقدامات کرنا تھا یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کی جانب سے ڈاکٹر ابراہیم حسین جبکہ لمز کی جانب سے ڈاکٹر فائزہ نے طلبہ کی رہنمائی کی اس موقعے پر طلبہ نے گاؤں میں استعمال کی جانے والی آرگینک فارمنگ مہارتوں کا مشاہدہ کیا ،urdu-news ڈاکٹر ابراہیم حسین کا کہنا تھا کہ سیاحتی شعبے کی ترقی کے لیے ماحول دوست سرگرمیوں کا فروغ اشد ضروری ہےurdu-news انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے قانون سازی کی جائے فلیڈ وزٹ کا بنیادی مقصد طلبہ کو ماحول دوست اور سیاحت دوست سرگرمیوں کے حوالے سے شعور دینا تھا بلتستان سیاحوں کی جنت ہے اوراس جنت کے سیاحتی مقامات کی تشہر کے ساتھ تحفظ کے لیے بھی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے urdu-news