شگر میں تعمیراتی کام تسلی بخش ہے لیکن سائیٹ انجینئر کی سائیٹ پر موجود نہ ہونا افسوس ناک ہے حسن عسکری

news breaking tv 1731727319989 84

شگر میں تعمیراتی کام تسلی بخش ہے لیکن سائیٹ انجینئر کی سائیٹ پر موجود نہ ہونا افسوس ناک ہے حسن عسکری
شگر معروف سماجی رہنما حسن عسکری نے کہا ہے کہ 30 بیڈ ہسپتال شگر میں تعمیراتی کام تسلی بخش ہے لیکن سائیٹ انجینئر کی سائیٹ پر موجود نہ ہونا افسوس ناک ہے ۔ جس سے تعمیراتی کام متاثر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شگر میں زیر تعمیر ڈی ایچ کیو ہسپتال پر تعمیراتی کام تسلی بخش ہے اور چھت پر سریا بچھانے میٹریل کی استعمال بھی معیار کے مطابق ہے۔ اور کنٹریکٹر بھی وقت پر چھت بھرائی کیلئے پر عزم ہے۔ جوکہ قابل ستائش ہے لیکن سائیٹ انجینئر ہمیشہ سائٹ سے غائب رہتا ہے جوکہ شک و شبہات جنم لیتے ہیں۔ اگر چھت بھرائی کے دوران سائٹ انجینئر سایٹ پر موجود نہ رہے تو چھت کسی صورت بھرائی نہیں کرنے دینگے ۔لہذا محکمہ اعلی حکام سائیٹ انجینئر کی عدم موجودگی کا نوٹس لیں اور سائٹ انجینئر کو سائٹ پر رہنے کا پابند بنائے۔
شگر میں تعمیراتی کام تسلی بخش ہے لیکن سائیٹ انجینئر کی سائیٹ پر موجود نہ ہونا افسوس ناک ہے حسن عسکری
Urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں