ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے غوروچو میدان میں جاری ایفاد پروجیکٹ کا دورہ

IMG 20241114 070342 125

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے غوروچو میدان میں جاری ایفاد پروجیکٹ کا دورہ
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج غوروچو میدان میں جاری ایفاد پروجیکٹ کا دورہ کیا اس دوران واٹر منیجمنٹ شگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسماعیل اور ایفاد پروجیکٹ بلتستان کے انجینئرز بھی ان کے ہمراہ تھے ڈی سی شگر نے اس پروجیکٹ کے تمام حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا کام کے معیار پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے واٹر منیجمنٹ اور ایفاد پروجیکٹ کے پوری ٹیم کو شاباش دی ڈی سی شگر کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ڈی واٹر منیجمنٹ نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ان شاءاللہ اگلے سال جون کے آخر تک مکمل ہو جائیں گے اس منصوبے کی تکمیل سے اٹھارہ ہزار کنال رقبہ زیر کاشت آجائیں گے جس کے لئے حکومت کی جانب سے خطیر رقم خرچ کیے جارہے ہیں ڈی سی شگر نے کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ جلد از جلد یہ میدان آباد ہو سکے اور عوام اس سے فائدہ اٹھا سکے۔

ترجمان برائے ڈی سی شگر
Urdu news, visit to development project

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں