یونیورسٹی آف بلتستان اور لمز کے باہمی اشتراک سے اولین ایئر کوالٹی مانٹیر کی تنصیب مکمل
یونیورسٹی آف بلتستان اور لمز کے باہمی اشتراک سے اولین ایئر کوالٹی مانٹیر کی تنصیب مکمل
urdu news
رپورٹ عابد شگری
ڈیوائس ہوا میں اثر انداز ہونے والی آلودگی کے بارے میں معلومات فراہمی کرے گی، ڈاکٹر منور علی اور دیگر کی بات چیت
urdu news
سکردو(پ ر) یونیورسٹی آف بلتستان سکردو اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے باہمی اشتراک سے ایئر کوالٹی مانٹیر کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیاہے اِس سلسلے میں بلتستان یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر منور علی عباس اور مس صائمہ جبکہ لمز یونیورسٹی کی ڈاکٹر کرن سراج نے طلباءو طالبات کے ہمراہ مختلف مقامات کا دورہ کیا اور بعدازاں تعین کردہ مقامات کی روشنی میں انچن کیمپس میں ایئر کوالٹی مانٹیر کی تنصیب مکمل کر دی ،urdu news اِس دوران ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی امتیاز احمد کی معاونت بھی حاصل رہی ۔ اُنہوں نے انٹرنیٹ کی فراہمی سمیت دیگر اُمور میں کلیدی کردار ادا کیا۔ امتیاز احمد نے تسلسل کے ساتھ انٹرنیٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔urdu news دریں اثناء شعبہ ریاضی بلتستان یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر منور علی عباس نے ڈاکٹر کرن سراج اور اُن کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایئرکوالٹی مانیٹردیوائس کی تنصیب میں بھرپور تعاون کیا۔ urdu news دوسری جانب ڈاکٹر کرن سراج نے بھی بلتستان یونیورسٹی کی ٹیم ، خاص طور پر ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی امتیاز احمد کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے ایئر کوالٹی آرگنائزیشن کےلئے بھی کلماتِ تشکر ادا کئے جنہوں نے ایئر کوالٹی مانٹیر ڈیوائس کی مفت فراہمی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ واضح رہے urdu news کہ سکردو میں یہ پہلا ایئرکوالٹی مانیٹر ڈیوائس ہے جو بلتستان یونیورسٹی انچن کیمپس میں نصب کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل سکردو میں کہیں پر بھی اِس قسم کی ڈیوائس نصب نہیں تھی ۔ ڈیوائس کی افادیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئےurdu news ڈاکٹر منور علی عباس نے کہا کہ یہ ڈیوائس سالہا سال بلا تعطل چلتی رہے گی اور ڈیوائس کا بنیادی کام ہوا میں اثر انداز ہونے والی آلودگی کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے ، خاص طور پر سردیوں کے موسم میں فضا میں دھواں اور دیگر آلودگیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کو بھی اس آلے کی مدد سے مونیٹر کیا جا سکے گا ۔ urdu news