شگر، یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاہی پولو گراؤنڈ شگر میں خوبصورت ایونٹ کا انعقاد

urdu news

شگر، یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاہی پولو گراؤنڈ شگر میں خوبصورت ایونٹ کا انعقاد
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگریکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاہی پولو گراؤنڈ شگر میں خوبصورت ایونٹ کا انعقاد ، ایونٹ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیرِ صحت راجہ محمد اعظم تھے۔ ایونٹ میں راسہ کشی اور روایتی کھیل پولو دلچسپ مقابلے ہوئے۔ جشن آزادی کے مناسب سے انعقاد اس ایونٹ میں ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اے سی اصغر احمد خان سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ صوبائی وزیرِ صحت راجہ اعظم خان نے بال گراؤنڈ میں پھینک کر روایتی کھیل پولو کا آغاز کیا۔ پولو میچ شگر بلیو اور شگر وائٹ کے مابین کھیلا شائقینِ پولو کو سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ پولو کا پہلا ہاف دو دو گولوں سے برابری رہا۔ دوسرے ہاف میں شگر بلیو نے مخالف کے گول پر تابڑ ٹور حملے کئے یوں تین کے مقابلے میں پانچ گول ا سکور کر کے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے کیا۔ جبکہ پولو میچ کے بعد پولیس ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے ٹیموں کے درمیان راسہ کاشی کے زبردست مقابلہ ہوا جو کہ بغیر کسی نتیجے کے برابر رہا ایمپائر نے دونوں ٹیموں کو فاتح قرار دیا۔ ایونٹ کے اختتامپر جیتے اور ہارنے والے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیا۔ اس قبل اے سی شگر کے کوششوں سے بوائز ہائی سکول میں طلباء و طالبات کےلیے لائیبریری کا قیام عمل میں لایا اور صوبائی وزیرِ صحت راجہ محمد اعظم خان نے افتتاح کیا۔ urdu news

شگر میں لوگوں کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی ان کی اولین ترجیح تھا جس پر عمل پیرا ہوکر شگر میں لوگوں کو پینے کی میگا پروجیکٹ کا کام جاری ہے ، وزیر صحت راجہ اعظم خان

خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہے خصوصی افراد کے لیے مراعات سے محروم ہیں۔ ان کو نشاندہی کرکے ان کو شناختی کارڈ اور سرٹیفکیٹ بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ شگر کوشاں ہیں. ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں