خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہے خصوصی افراد کے لیے مراعات سے محروم ہیں۔ ان کو نشاندہی کرکے ان کو شناختی کارڈ اور سرٹیفکیٹ بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ شگر کوشاں ہیں. ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی

urdu-news-488

خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہے خصوصی افراد کے لیے مراعات سے محروم ہیں۔ ان کو نشاندہی کرکے ان کو شناختی کارڈ اور سرٹیفکیٹ بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ شگر کوشاں ہیں. ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہے ۔ بیشتر خصوصی افراد سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ کا نہ ہونے سے سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے فراہم کیئے جانے والے خصوصی مراعات سے محروم ہیں۔ ان کو نشاندہی کرکے ان کو شناختی کارڈ اور سرٹیفکیٹ بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ شگر کوشاں ہیں۔ جس کیلئے معاشرے کی سماجی کارکنوں اور نمبرداروں کی کردار ادا کرکے ان کو سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ کی حصول میں ضلعی انتظامیہ کا ہاتھ بٹائے تاکہ وہ افراد بھی ان مراعات سے مستفید ہوسکے۔ اپنے دفتر میں سماجی رہنماؤں اور نمبرداروں کیساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع شگر میں بے شمار معذور اور خصوصی افراد ابھی تک شناخت نہ ہونے کی وجہ سے خصوصی کارڈ اور معذوری سرٹیفکیٹ نہ بننے سے سرکاری اور نجی اداروں کے خصوصی مراعات سے محروم ہیں۔ اس کیلئے ضلعی انتظامیہ ان کو قومی شناختی کارڈ بنوانے اور معذورظ سرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔تمام سماجی رہنما اور نمبردار اپنے علاقے کی خصوصی افراد کی فہرست مرتب کرکے ضلعی انتظامیہ کو فراہم کرے اور ضلعی انتظامیہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ صحت کی تعاون سے ان کو معذوری سرٹیفکیٹ اور قلخصوصی کارڈ بنوانے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ تاکہ یہ افراد دیگر ملمعذورافراد کی طرح مراعات سے فیض یاب ہوسکیں ۔ urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں