کھرمنگ : مڈل سکول سادات گوہری میں یوم آزادی گلگت بلتستان کے مناسب سے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کھرمنگ کی اشتراک سے تین روزہ سپورٹس گالا پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے
کھرمنگ : مڈل سکول سادات گوہری میں یوم آزادی گلگت بلتستان کے مناسب سے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کھرمنگ کی اشتراک سے تین روزہ سپورٹس گالا پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
رپورٹ، اقبال تابانی 5 سی این نیوز کھرمنگ
جس میں کرکٹ،فٹ بال ،والی بال ،بیٹ مین وغیرہ شامل ہے اس ایونٹس میں سینئر جرنلسٹ جی ایس یونین آف جرنلسٹ کھرمنگ اقبال تابانی اور اصغر شاہ صدر جی ٹی ایچ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اس موقع پر مڈل سکول سادات گوہری کے ہیڈ ماسٹر سید حسنین کاظمی ، ماسٹر سید مبارک کاظمی ،ماسٹر سید شبیر حسین کاظمی اور دیگر اساتذہ کرام موجود تھے .
پچوں کی جانب سے بہترین کھیل پیش کرنے پر خوب سراہا اور شاباشی دی۔
ہیڈماسٹر جناب سید حسنین کاظمی نے مختلف ٹیموں کو خطاب کرتے ہوے کہا اس ایونٹس کا مقصد پچوں میں خوداعتمادی پیدا کرنا ہے بچوں میں محنت اور عزم کا جذبہ پیدا کرنا۔ ان کی بے لوث کوششیں نہ صرف انکی زندگیوں میں تبدیلی لاتی ہیں بلکہ انہیں کامیابی کی راہ پر گامزن بھی کرتی ہیں سالانہ سپورٹس گالا نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتا ہے، بلکہ یہ بچوں کو ذہنی طور پر مضبوط کرتا ہے۔
مڈل سکول سادات گوہری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ایریا کے سب سے بسٹ سکول ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہوا ہے سکول ہذا میں سٹوڈنٹ کی تعداد ہائی سکولوں سے زیادہ ہے اور ٹیچرز ، کلاس روم دیگر سہولیات نہ ہونے کی باوجود سالانہ رزلٹ شرح 90 فیصد ہوتے جس پر سکول کے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے ذمہ داروں سے گزارش کرتے ہیں مڈل سکول کو ہر سہولیات سے آراستہ کرنے کی کوشش کریں تاکہ آنے والے وقت میں طلبا وطلبات کی مستقبل مزید بہتر ہوسکے۔ urdu news
پاکستان ریلوے آن لائن ٹکٹ، علامہ اقبال ایکسپریس کی روانگی اور واپسی کی شیڈول
پاکستانی کرکٹ اسکواڈ آسٹریلیا روانہ، سیریز کا آغاز 4 نومبر سے ہوگا