گرین سوسائٹی یونیورسٹی آف بلتستان کے انتخابات کا کامیاب انعقاد، صدارتی اور جنرل سیکریٹری کے عہدوں کے لیے انتخابات کا کامیاب انعقاد
گرین سوسائٹی یونیورسٹی آف بلتستان کے انتخابات کا کامیاب انعقاد، صدارتی اور جنرل سیکریٹری کے عہدوں کے لیے انتخابات کا کامیاب انعقاد
رپورٹ، 5 سی این نیوز
یونیورسٹی آف بلتستان، سندوس کیمپس میں 29 اکتوبر 2024 کو گرین سوسائٹی کے صدارتی اور جنرل سیکریٹری کے عہدوں کے لیے انتخابات کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ انتخابات میں یونیورسٹی کے طلباء نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ سید یداللہ نے صدارتی عہدہ حاصل کر لیا، جبکہ سمیرا بانو نے جنرل سیکریٹری کے عہدے پر کامیابی حاصل کی۔
ان انتخابات کا مقصد یونیورسٹی میں ماحولیاتی تحفظ، آلودگی کی روک تھام اور صاف و سبز ماحول کے فروغ کے لیے فعال قیادت کا انتخاب کرنا تھا۔ الیکشن میں فیکلٹی ممبر احسان علی نے چیف الیکشن کمشنر، سدرا بتول نے الیکشن کمشنر، جبکہ ڈاکٹر تمیور، ڈاکٹر نوشین، ساجد علی اور رضی الحسن نے ممبران کے فرائض سرانجام دیے۔ اس موقع پر شعبہ ماحولیات کے ہیڈ ڈاکٹر سالار علی نے انتخابی عمل کی سرپرستی کی۔
انتخابی عمل کے دوران امیدواروں نے ماحولیات کے مختلف پہلوؤں پر اپنے نظریات اور منصوبے پیش کیے، جس سے طلباء کو ماحولیاتی اہداف کے حصول کے لیے موزوں قیادت کا انتخاب کرنے میں مدد ملی۔ امیدواروں کے منشور میں یونیورسٹی کو ماڈل گرین کیمپس بنانے، ماحولیاتی آگاہی مہمات کے فروغ، طلباء کے لیے مواقع فراہم کرنے اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی گئی۔
نتائج کے اعلان کے بعد طلباء نے منتخب امیدواروں کو خوشی سے مبارکباد دی اور ماحولیات کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرین سوسائٹی کے ساتھ مل کر کیمپس کو ایک ماڈل سبز ادارہ بنانے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔
یونیورسٹی آف بلتستان کی انتظامیہ اور اساتذہ نے طلباء کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ نئی قیادت یونیورسٹی میں ماحولیاتی ترقی اور آگاہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
گرین سوسائٹی یونیورسٹی آف بلتستان کے انتخابات کا کامیاب انعقاد، صدارتی اور جنرل سیکریٹری کے عہدوں کے لیے انتخابات کا کامیاب انعقاد. urdu news
پاکستان ریلوے آن لائن ٹکٹ، علامہ اقبال ایکسپریس کی روانگی اور واپسی کی شیڈول
پاکستان ریلوے ٹکٹ ریٹ،
پاکستان ریلوے نے آن لاین ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا دیا
پاکستان ریلوے ٹکٹ ریٹ، پاکستان ریلوے دبئی کے ساتھ سرمایہ کاری