شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت سردیوں سے پانی ، بجلی ، خوراک ، روڈ کے حوالے حکمت عملی اور بالائی علاقوں میں سردیوں سے قبل خوراک اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس۔
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت سردیوں سے پانی ، بجلی ، خوراک ، روڈ کے حوالے حکمت عملی اور بالائی علاقوں میں سردیوں سے قبل خوراک اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت سردیوں سے پانی ، بجلی ، خوراک ، روڈ کے حوالے حکمت عملی اور بالائی علاقوں میں سردیوں سے قبل خوراک اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس۔ اجلاس میں ایس ایس پی شگر شیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد، ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو شگر ذکاوت علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ڈی ایم اے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سیاحت کے علاوہ محکمہ ایل جی اینڈ آرڈی، واٹر منیجمنٹ، ریسکیو 1122 کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ میں سردیوں میں سڑکوں کی بحالی، پانی و بجلی کی فراہمی، گندم و آٹا کی سپلائی، ہسپتالوں میں دواؤں کا ذخیرہ و دیگر انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی گئی ڈی سی شگر نے تمام محکموں کے سربراہان سے کہا کہ سردیاں شروع ہونے سے پہلے تمام تر انتظامات مکمل کریں تاکہ یہاں کے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے بالخصوص برالدو اور باشہ کے ان علاقوں میں جہاں سردیوں میں راستے بند ہوتے ہیں خوراک اور دواؤں کا وقت پر ذخیرہ کریں تاکہ روڈ بلاک ہونے پر یہاں کے عوام کسی قسم کمی محسوس نہ کرے۔ ڈی سی شگر تمام متعلقہ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اپنے اپنے محکمے کی ذمہ داریوں کی نسبت جامع منصوبہ بندی کرکے دفتر ہذا میں جمع کریں تاکہ حکام بالا کو بروقت ارسال کیا جا سکے اور لائحہ عمل طے کر سکے۔urdu news
یونیورسٹی آف بلتستان ا سکردو میں اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد،