بلتستان یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو کی زیرِ صدارت ایکسٹرنل ایگزامنیشن بورڈ کا پہلا اجلاس
بلتستان یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو کی زیرِ صدارت ایکسٹرنل ایگزامنیشن بورڈ کا پہلا اجلاس
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
بلتستان یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو کی زیرِ صدارت ایکسٹرنل ایگزامنیشن بورڈ کا پہلا اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں بورڈ کے تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی، جن میں تعلیمی ماہرین اور انتظامی افسران کے علاوہ پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے اداروں کے سربراہان بھی شامل تھے۔
اجلاس کا بنیادی مقصد یونیورسٹی کے امتحانی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور تعلیمی معیار کو بلند کرنا تھا۔ اس اجلاس میں تیرہ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس کے بعد ممبران نے متفقہ طور پر ایجنڈے کی توثیق کی ۔ اس توثیق سے امتحانی نظام میں مزید شفافیت اور بہتری لاسکتے ہیں تاکہ طلباء کے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کیا جا سکے۔
اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو کے علاوہ رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر علمدار حسین، ٹریژرار محمد اقبال، ڈاکٹر شفقت حسین، ڈاکٹر اشتیاق حسین، سینئر پروفیسرز اور سیکریٹری ایجوکیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔ مزید برآں، ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان زوالفقار علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فاروق احمد، پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک اور پرائیویٹ اسکول نیٹ ورک کے صدر محمد میر اور اسوہ اسکول سکردو کے پرنسپل وزیر افتخار بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس کی کارروائی بطور سیکریٹری کنٹرولر امتحانات حاجی کریم نے سر انجام دی، جبکہ ان کے معاون ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات نسیم عباس تھے۔ اجلاس میں تعلیمی معیار کو مزید موثر اور شفاف بنانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس دوران امتحانی عمل کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات اور سفارشات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ اجلاس تعلیمی شعبے میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا، کیونکہ اس سے نہ صرف تعلیمی نظام کو ترقی دینے کے نئے راستے کھلیں گے بلکہ یونیورسٹی کی جانب سے تعلیمی معیار میں بہتری لانے کے عزم کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔ Urdu news, Baltistan university held first exam board meeting