ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے بحیثیت چیئرمین کمیٹی سی ایم پیکیج برائے افراد باہم معذور ان افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے۔

urdu news

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے بحیثیت چیئرمین کمیٹی سی ایم پیکیج برائے افراد باہم معذور ان افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے بحیثیت چیئرمین کمیٹی سی ایم پیکیج برائے افراد باہم معذور ان افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر شگر میڈم سبین زہراء بھی موجود تھے اس پیکیج کے تحت ستر مختلف درجات کے معذور مرد و خواتین، بچوں اور بچیوں میں امدادی چیک تقسیم کیے گئے یہ امدادی پیکج معذور باہم افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے دیئے گئے ہیں اس کے ذریعے سپیشل پرسنز چھوٹے لیول پر اپنا ذاتی کاروبار شروع کرسکتے ہیں اور گھر والوں پر بوجھ بننے کے بجائے اپنے پاؤں پر خود کھڑا ہو سکتے ہیں۔ اسطرح انہیں عزت کی زندگی گزارنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر ڈی سی شگر نے اپنے گفتگو میں کہا کہ معذور باہم افراد معاشرے کا اہم حصہ ہے ان کو معاشرے پر بوجھ سمجھنے کے بجائے عزت دینا ان کا حق ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ شگر ضلع میں موجود ان خصوصی افراد کی رجسٹریشن اور سرٹیفیکیٹ کے لئے ہر علاقے کے نمبردار اور یوتھ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں تاکہ جو افراد مالی اخراجات کی وجہ سے رجسٹریشن نہیں کر پا رہے ہیں ان کی مفت رجسٹریشن اور سرٹیفیکیشن کیا جا سکے۔
urdu news
پبلک ریلیشن آفس برائے ڈپٹی کمشنر شگر

کراچی ، ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 فن اور ثقافت کا شاندار جشن
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ ساز کامیابی، ہنڈرڈ انڈیکس 88 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
اسرائیلی بمباری سے بیروت میں 60 سے زائد شہری شہید، لبنان میں ہلاکتوں کی تعداد 2,546 تک پہنچی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں