یونیورسٹی آف بلتستان ا سکردو میں اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد،

urdu news

یونیورسٹی آف بلتستان ا سکردو میں اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد،
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
سکردو (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے حسین آباد مین کیمپس میں اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس (جراثیم کی مزاحمت) کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا اہتمام نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) اسلام آباد، فلیمنگ فنڈ (FF)، اور محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔ اس کا مقصد مقامی کمیونٹی میں جراثیم سے متعلق آگاہی پھیلانا اور ہیلتھ سیکٹر میں بوجھ کم کرنا تھا۔
سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد فوکل پرسن ڈاکٹر اشتیاق حسین منڈوق نے مہمانوں، اساتذہ اور طلباء کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے سیمینار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی تعلیمی اور کمیونٹی کے حوالے سے افادیت کو اجاگر کیا۔
فلیمنگ فنڈ کے لیڈ ڈاکٹر احسن میر نے اینٹی مائکروبیل مزاحمت کے حوالے سے DAI اور FF کے کردار پر پریزنٹیشن دی، جبکہ قائداعظم یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر فریال رانی نے اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کے اثرات پر گفتگو کی۔ انہوں نے کمیونٹی ہیلتھ پر اس مزاحمت کے سنگین اثرات اور مستقبل کے چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا۔
مزید برآں، نیشنل AMR سرویلنس سسٹم اور نیشنل ایکسٹرنل کوالٹی ایشورنس پروگرام کی تفصیلات ڈاکٹر عائشہ زمان نے پیش کیں، جبکہ RHQ ہسپتال کے ڈاکٹر آصف رضا نے مقامی ہسپتالوں کو درپیش مسائل اور ہیلتھ ورکرز کی مشکلات پر روشنی ڈالی۔

اسلام آباد کے ڈاکٹر حسین علی نے اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس کے حوالے سے One Health اپروچ پر گفتگو کی اور زراعت، پانی، اور ویٹرنری سروسز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
آخر میں، یونیورسٹی آف بلتستان کے ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر علمدار حسین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سیمینار کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور NIH اسلام آباد کی تعریف کی۔ رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک اور ڈاکٹر علمدار حسین نے معزز مہمان کو شیلڈ پیش کی۔
یہ سیمینار مقامی کمیونٹی کی صحت کی بہتری اور آگاہی پھیلانے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ urdu news

کراچی ، ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 فن اور ثقافت کا شاندار جشن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ ساز کامیابی، ہنڈرڈ انڈیکس 88 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

کامن ویلتھ گیمز سے ہاکی اور ریسلنگ کے اخراج پر پاکستان کا احتجاج، دوبارہ شامل کرنے کا مطالبہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں