IMG 20241024 072404 87

وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان کا شگر کے بالائی علاقہ برالدو کے مختلف علاقوں کا دورہ
رپورٹ 5 سی این نیوز
شگر وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان کا شگر کے بالائی علاقہ برالدو کے مختلف علاقوں کا دورہ ، انہوں نے اپنے دورہ برالدو کے دوران کیوا موشن روڈ کی بحالی اور تعمیرات کا جائزہ لیا۔ان کے ہمراہ ایکسین مواصلات اینڈ تعمیرات ذکاوت علی اور محکمہ تعلیم کے آفیسران بھی موجود تھے۔ ایکسین بی اینڈ آر زکاوت علی نے صوبائی وزیر کو روڈ کو مستقل بنیادوں پر بحال رکھنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جس پر وزیر صحت نے ایکسین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ برالدو کے عوام کو اس روڈ کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کیا ہے اور مزید ان کو مشکلات میں رکھا جائے اور فوری طور پر کام مکمل کرکے لوگوں کو سفری آسانی پیدا کیا جائے ۔ وزیر صحت برالدو کے دیگر علاقوں کا بھی دورہ کرینگے اور لوگوں کی مسائل دریافت کرنے کیساتھ اپنے اے ڈی پی سے رکھے گئے سکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ Urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان کا شگر کے بالائی علاقہ برالدو کے مختلف علاقوں کا دورہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں