یوم آزادی گلگت بلتستان اور یوم یکجہتی کشمیر ضلع شگر میں شایان شان طریقے سے منایا جائے , اماچہ پولو گراؤنڈ میں روایتی اور ثقافتی کھیلوں کا انعقاد ہوگا
یوم آزادی گلگت بلتستان اور یوم یکجہتی کشمیر ضلع شگر میں شایان شان طریقے سے منایا جائے , اماچہ پولو گراؤنڈ میں روایتی اور ثقافتی کھیلوں کا انعقاد ہوگا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگریوم آزادی گلگت بلتستان اور یوم یکجہتی کشمیر ضلع شگر میں شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ یوم آزادی کی کے حوالے سے اماچہ پولو گراؤنڈ میں روایتی اور ثقافتی کھیلوں کا انعقاد ہوگا جبکہ پولو میچ بھی منعقد ہونگے۔ مرکزی تقریب انٹرکالج شگر میں ہوگا۔ جبکہ 27 اکتوبر کو یوم یکجہتی کشمیر بھی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اس دن کے مناسبت سے ریلی اور تقاریب کا انعقاد ہوگا ۔ یوم آزادی گلگت بلتستان اور یوم سیاہ کشمیر کی انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس شگر میں منعقد ہوا ۔ جس میں ایس ایس پی شگر شیر احمد ، اسسٹنٹ کمشنر اصغر خان احمد اور تمام ضلعی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر نے اس دن کی اہمیت سے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا جبکہ انعقاد کے حوالے سے تیاریوں کیلئے ان سے تجاویز طلب کئے جبکہ ان کو زمہ داریاں تفویض کئے۔ انہوں نے تمام ضلعی اداروں کو ہدایت کی ان ایام کو منانے کیلئے تمام ادارے اپنی اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے ۔ یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے شگر اماچہ پولو گراؤنڈ میں روایتی کھیل کوپولو، پولو ، رسہ کشی اور دیگر ثقافتی کھیلوں کا انعقاد ہوگا جبکہ انٹرکاج شگر میں یوم آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب منعقد ہونگے جس میں تقاریر اور ملی نغموں کے مقابلے ہونگے۔ جس میں انٹرکاج اور سکولوں کے طلاب شرکت کرینگے ۔ Urdu news