اسکردو، یونیورسٹی آف بلتستان کا بین الاقوامی نعتیہ مقابلے میں نمایاں کارنامہ کاچو سہیل عباس کی دوسری پوزیشن، ملک اور یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے

urdu news

اسکردو، یونیورسٹی آف بلتستان کا بین الاقوامی نعتیہ مقابلے میں نمایاں کارنامہ کاچو سہیل عباس کی دوسری پوزیشن، ملک اور یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
سکردو یونیورسٹی آف بلتستان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ شعبہ سیاحت و مہمان نوازی کے ہونہار طالب علم، کاچو سہیل عباس نے بین الاقوامی نعتیہ مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے ملک اور یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے۔ کاچو سہیل عباس نے انٹرنیشنل ورچوئل نعتیہ مقابلے میں بہترین نعت پیش کی، جس کی بدولت انہیں یہ شاندار کامیابی حاصل ہوئی۔
کاچو سہیل عباس یونیورسٹی آف بلتستان کے نمایاں طالب علموں میں شمار کیے جاتے ہیں اور نعتیہ مقابلوں میں یونیورسٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے آل پاکستان نعتیہ مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
اس موقع پر یونیورسٹی آف بلتستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو اور رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک نے کاچو سہیل عباس کی اس شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف کاچو سہیل عباس کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ جامعہ بلتستان کے معیار اور طلبہ کی صلاحیتوں کی عکاس بھی ہے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ جامعہ کے طلبہ اپنی قابلیت اور اہلیت کے اعتبار سے کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں ہیں، اور یونیورسٹی ایسے ہونہار طلبہ کی ہر ممکن حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔
کاچو سہیل عباس کی اس کامیابی پر یونیورسٹی کے طلبہ، اساتذہ اور سکردو کے عوام نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے، اور اسے علاقے کی ترقی اور نوجوان نسل کی کامیابی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ urdu news

وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی جس پر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا اتفاق

پاکستان تحریک انصاف نے ائینی ترمیم کے اسمبلی سیشن سے بایئکاٹ کر دیا

بنگلہ دیش کے بارڈر پر بھارتی فورسز کی کھلی دہشتگردی . کبرای بتول کراچی یونیورسٹی شعبہ سیاسیات

اردو شاعری کا ایک حوالہ”عارف سحاب“ سکینہ اسوہ گرلز کالج سکردو

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں