شگر سرفہ رنگا کی حدود میں ہوتونگ تھنگ میں دو گروہ میں تصادم ، کئی افراد زخمی ، پولیس نے بروقت شیلنگ

شگر سرفہ رنگا کی حدود میں ہوتونگ تھنگ میں دو گروہ میں تصادم ، کئی افراد زخمی ، پولیس نے بروقت شیلنگ
رپورٹ ۔کرائم رپورٹر 5 سی این نیوز
شگر سرفہ رنگا کی حدود میں ہوتونگ تھنگ میں دو گروہ میں تصادم ، کئی افراد زخمی ، پولیس نے بروقت شیلنگ کرکے حالات پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق کھرگڑونگ سکردو کے جوانوں پر مشتمل افراد نے ہوتونگ تھنگ نزد بلتستان یونیورسٹی میں اہلیان سر فہ رنگا کی جانب سے قائم کی گئی کمروں کو مسمار کیا ۔ جس پر اہلیان سرفہ رنگا اور کھرگڑونگ کے لڑکے آمنے سامنے ہوگئے اور تصادم کی شکل اختیار کرگئے ۔ جس کی زد میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ اسی اثنا شگر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شیلنگ کرکے حالات پر قابو پالیا۔ اور زخمیوں کو سکردو آر ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اہلیان سرفہ رنگا کا موقف ہے کہ مذکورہ رقبے پر عدالت عالیہ میں مقدمہ پہلے سے ہی زیر کاروائی ہے اور آغا باقر الحسینی نے کسی مصالحت اور فیصلے سے قبل کسی قسم کی مداخلت سے باز رہنے کی دونوں فریقین کو پابند کیا ہوا تھا۔ تاہم آج کھرگڑونگ کے جوانوں پر مشتمل 250 افراد نے دھاوا بولتے ہوئے حمل اور ہوئے اور ہمارے کمروں کو مسمار کرتے ہوئے ایک رہائشی گھر کو آگ لگا دیا ۔ جبکہ کھرگڑونگ کے لڑکوں کا موقف تھا کہ مذکورہ رقبہ راجہ سکردو کی شکار گاہ ہے جسے راجہ سکردو نے ان کو دیا ہے ۔ جس پر اہلیان سرفہ رنگا قابض ہیں۔ لہذا قبضہ چھڑانے کیلئے کاروائی کی ۔ دریں اثنا اہلیان سرفہ رنگا نے محلہ آوروں کیخلاف کاروائی کیلئے تھانہ سٹی شگر میں درخواست جمع کرلیا ہے۔Urdu News

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں