ضلع کھرمنگ سیاحت اور زراعت کی منفرد پیداوار کے اعتبار سے نہ صرف پورے گلگت بلتستان میں بلکہ پورے پاکستان میں اپنی اک پہچان اور شناخت رکھتا ہے. وزیر نثار حسین مہدی آباد
ضلع کھرمنگ سیاحت اور زراعت کی منفرد پیداوار کے اعتبار سے نہ صرف پورے گلگت بلتستان میں بلکہ پورے پاکستان میں اپنی اک پہچان اور شناخت رکھتا ہے. وزیر نثار حسین مہدی آباد
رپورٹ. 5 سی این نیوز
ضلع کھرمنگ سیاحت اور زراعت کی منفرد پیداوار کے اعتبار سے نہ صرف پورے گلگت بلتستان میں بلکہ پورے پاکستان میں اپنی اک پہچان اور شناخت رکھتا ہے. سیاحت کی اعتبار سے منٹھوکھ آبشار, خموش آبشار, غوارشی جھیل , طوطا جھیل گنوخ, داپہ کتی شو میں ہلٹکس جھیل وغیرہ قابل دید ہے جبکہ آثار قدیمہ اور تاریخی اعتبار سے کھرمنگ قلعہ, موئے مبارک رمبوخہ کھرمنگ , غہ بگیہ کھری ستاغو کھر مہدی آباد , آثار بدھا راک رزونگ مہدی آباد وغیرہ مشہور اور دیکھنے کے قابل ہے. اس طرح زرعی پیداوار کی اعتبار سے سسپلو, ثمرقند سیب پاری, ڈرائی فروٹ خوبانی میموش, حمزی گونڈ ودیگر علاقوں کے پیداوار مشہور ہیں.
لہذا ہم سب اہالیان کھرمنگ بشمول ضلعی انتظامیہ, علماء, سرکردگان, عمائدین,سیاستدان نوجوان ,صحافی حضرات, سوشل ایکٹویسٹ پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ چھوٹی موٹی باتوں کو درگزر کرنا چاہیے کہ اتحاد واتفاق سے ضلع کھرمنگ کے سیاحت اور زراعت مثبت چہرہ کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے. ایگرو- ٹورزیم کے سوچ اورمنصوبہ بندی کو مربوط اور خوبصورت انداز میں پیش کرنا چاہیے سوشل میڈیا پر غیر ضروری بحث سے اجتناب کرنا چاہیے. اس سے غلط فہمی اور کدورت بڑتی ہے اور ہماری توانائیاں چھوٹی چھوٹی ایشو میں ضائع ہوتے ہیں
آئندہ ضلعی انتظامیہ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ سسپلو فیسٹول دو روزہ ہونا چاہیے. اک دن سسپلو سیب فیسٹول پاری میں ہونا چاہئے, دوسرے روز منٹھوکھہ آبشار پر ایگرو ٹوریزم فیسٹول ہونا چاہئے اس میں لوکل فوڈ,دیگر زرعی پیداوار ,دستکاری, آثار قدیمہ کے سامان, ڈرائی فروٹ, مختلف کھیلوں کے مقابلے وغیرہ شامل ہو. تاکہ سیاحت سے زراعت اور زراعت سے سیاحت کی پہچان اور شناخت ہوسکیں. urdu news