وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، کمشنر بلتستان نجیب عالم اور ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا لمسہ روڈ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال شگر کا دورہ ،
وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، کمشنر بلتستان نجیب عالم اور ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا لمسہ روڈ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال شگر کا دورہ ،
رپورٹ ۔ 5 سی این نیوز
شگر(عابد شگری) وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، کمشنر بلتستان نجیب عالم اور ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا لمسہ روڈ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال شگر کا دورہ ، ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور کام کی سست روی کا نوٹس، ڈی ایچ کیو ہسپتال کی سائیٹ پر ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر کرامت رضا اور ایگزیکٹیو انجینئر ذکاوت علی نے انہیں جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ جس پر ہسپتال کی عمارت کی چھت سردیاں شروع ہونے سے قبل لگانے کی ہدایات کی۔ لمسہ روڈ کے معائنے کے دوران ایکسین مواصلات اینڈ ورکس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لمسہ روڈ چڑھائی پر مزید کام کرنا قومی خزانے پر بوجھ اور وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں۔ روڈ کی سروے انتہائی غلط ہوا ہے جس کا خمیازہ شگر کی عوام اور قومی خزانہ دونوں بھگت رہے ہیں۔ ان غلط سروے کے مرتکب انجینئرز کیخلاف انکوائری ہونا چاہئے ۔ اب اس پر مزید پیسہ اور وقت برباد کرنا دانشمندی نہیں ۔ لہذا لمسہ روڈ کو دریا کیساتھ سرفہ رنگا کی جانب بنانے کیلئے اقدامات کیا جائے۔ جس پر ایکسین نے یقین دلایا کہ کہ روڈ کو دریا کیساتھ گزارنے کیلئے پی سی ون تیار ہے جسے اعلی حکام کو منظور کیلئے بھیج دیا جائے گا۔ اور جونہی منظورہ ملتی ہے فوری طور کام شروع کیا جائے گا۔ Urdu news