اسکردو، وزیر حسینن رضا کی جسمانی ریمانڈ کا سن کر دل میں بہت زیادہ تکلیف ہوئی ، خدا گواہ ہے میرے دل سے جو آہ نکلی ہے وہ نا قابل بیان نہیں۔ زاہد فراز پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان
اسکردو، وزیر حسینن رضا کی جسمانی ریمانڈ کا سن کر دل میں بہت زیادہ تکلیف ہوئی ، خدا گواہ ہے میرے دل سے جو آہ نکلی ہے وہ نا قابل بیان نہیں۔ زاہد فراز پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان.
وزیر حسینن سے دوستی تھی ملاقات ہوتی رہتی تھی کئی سالوں سے وزیر کو جانتا ہوں۔
وزیر حسینن کوئی مذہبی شدت پسند شخص بھی نہیں تھا نا ہی کوئی اور جرم کرتا تھا لوگوں کے لیے درد رکھتا تھا میں ذاتی طور پر یہ سمجھتا ہوں وزیر حسینن ایک عام ہم جیسا انسان ھے اپنی رائے کا اظہار کیے بغیر نہیں رہ سکتا جو کہ ایک اچھی بات ھے ۔ اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس پر کسی قسم کی کارروائی کرنا بھی غیر قانونی فعل ھے ۔
ریاستی اداروں کو اور صوبائی حکومت کو وزیر حسینن کے معاملے پر ہوش سے کام لینے کی ضرورت ھے ۔ کوئی نرم لہجے میں بات کرتا ھے کوئی سخت لہجے میں، کچھ لوگ الفاظ کا چناو کرتے ہیں کچھ لوگ جو منہ میں آئے بول دیتے ہیں، کسی کے لہجے اور الفاظ پر اس طرح کی کارروائی کسی طور پر قابل قبول نہیں ہے۔
ہم نے ہزاروں لاشیں آٹھائی ھے ، کسی ایک شخص کا بھی قاتل نہیں پکڑا گیا ، کوئی ایک بھی محکمہ اپنا کام نہیں کر رہا قانون نافذ کرنے والے ہی قانون پامال کرتے ھے، یہاں پر جس کی لاٹھی اس کی بھینس والے معمولات چل رھے ہیں۔ گلگت بلتستان کو بلوچستان یا کشمیر نا بنائے یہاں کے لوگ پاکستان کے دیگر صوبوں کے لوگوں سے زیادہ محب وطن ہیں 75 سالوں سے گلگت بلتستان کے جو وسائل استعمال ہو رھے ہیں وہی کافی ھے وطن سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے، گلگت بلتستان کو پاکستان کا ایک سرکاری آفیسر چلا رہا ھے جس کے پیچھے 22 لاکھ لوگ چل رھے ہیں بغیر کسی چو چا کے ،
ایس سی او کے نام پر لوٹ مار ، ایف ڈبلیو او کے نام سے لوٹ مار ، خالصہ سرکار کے نام پر قبضے ،پہاڑوں پر قبضے، گرین ٹوریزم کے نام پر ، شیڈول فورتھ کے نام پر بلیک میل یہ سب ریاستی اور حکومتی عوام دشمن پالیسیاں ہیں
کوئی نا کوئی کہیں نہ کہیں ان کا غصہ تو نکلے گا
اب ریاست کو اور ریاستی اداروں کو اپنی اداؤں پر بھی غور کرنا چاہیے ۔
زاہد فراز
پاکستان تحریک انصاف
گلگت بلتستان urdu news