شگر اہلیان سرفہ رنگا عدالتی فیصلے کے بعد ممکنہ آپریشن کے خلاف اور اپنے چراہ گاہوں کو بچانے کیلئے احتجاجی دھرنے کو 22روز میں داخل

urdu news

شگر اہلیان سرفہ رنگا عدالتی فیصلے کے بعد ممکنہ آپریشن کے خلاف اور اپنے چراہ گاہوں کو بچانے کیلئے احتجاجی دھرنے کو 22روز، 14000 کنال سے زائد اراضی مختلف اداروں کو الاٹ کیا جاچکا ہے . معروف عالم دین شیخ فدا حسین عابدی کا میڈیا سے گفتگو
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر اہلیان سرفہ رنگا عدالتی فیصلے کے بعد ممکنہ آپریشن کے خلاف اور اپنے چراہ گاہوں کو بچانے کیلئے احتجاجی دھرنے کو 22 دن ہوگئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف عالم دین شیخ فدا حسین عابدی نے کہا کہ اہلیان سرفہ رنگا صدیوں سے اس ویران میں زندگی گزار رہے ہیں اور سرفہ رنگا میدان اہلیان سرفہ رنگا کے چراہ گاہ ہیں۔ جسے اہلیان سرفہ رنگا کے مرضی کے خلاف اب تک 14000 کنال سے زائد اراضی مختلف اداروں کو الاٹ کیا جاچکا ہے۔ تاہم گذشتہ دنوں چیف کورٹ گلگت بلتستان کی ایک فیصلے کے بعد ہمارے گھروں سے چھت بھی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کیلئے اہلیان پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور ہمیں اپنے گھروں سے بے دخل کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جسے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیف کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم اپیلٹ کورٹ میں اپیل کا ہمیں حق ہے لیکن عدالتی فیصلے پر اپیل کی میعاد ختم ہونے سے پہلے فیصلہ آتے ہی ہم پر یلغار کرنا ظلم ہے۔ ہمیں اعلی عدلیہ میں اپیل کو موقع دیا جائے۔ آج سرفہ رنگا کہ باری یے تو کل دوسرے علاقے کی باری ائیں گے۔ ہمارے بچے سکول چھوڑ احتجاجی دھرنوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ہماری خواتین بھی گھروں سے نکل پہرہ دے رہے ہیں۔ ہمارے نوجواں کے خلاف ایف ائی ار درج ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پورے گلگت بلتستان کا مقدمہ لڑرہےہیں۔ ایک جانب حکومت پاکستان گلگت بلتستان کو ائینی حصہ تسلیم کرنے سے انکار ہے لیکن یہان کی اراضی کو اپنی ملکیت قرار دیکر پاکستانی مہاجرین کا الاٹ کیا خارہا ہے۔ جبکہ مہاجرین کے نام بااثر افراد کو نوازا جارہا ہے ۔ 1948 کے مہاجرین کی اصل تعداد بہت کم یے لیکن ہیرا پھیری کرکے ان کی تعداد کو بڑھا کر زیادہ زمین ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔ مہاجرین کو زمین الاٹ کرنا یے تو صرف سرفہ رنگا کی چراہ گاہوں کو ویران کرکے دینا ضروری ہے کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک ہمیں یقین نہ دلایا جائے کہ ہماری زمین اور گھروں کو محفوظ نہ بنایا جائے ہماری احتجاج جاری رہے گا۔ شگر اہلیان سرفہ رنگا عدالتی فیصلے کے بعد ممکنہ آپریشن کے خلاف اور اپنے چراہ گاہوں کو بچانے کیلئے احتجاجی دھرنے کو 22روز، urdu news

گلگت، نوجوان نسل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں شعور و بصیرت کے ساتھ جہاں دشمنوں کے پھیلائے گئے منفی پروپیگنڈوں کا مقابلہ کر سکے گی، وزیر اعلی گلگت بلتستان

حکومت اور فضل الرحمان آئینی ترمیم کے مسودوں پر تبادلہ خیال، اسمبلی اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے بعد بلائے جانے پر اتفاق.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں