محکمہ صحت ، ای پی آئی اور اے کے آر ایس پی کی جانب سے شگر کے مختلف گاؤں اور دیہات میں تعینات لیڈی ہیلتھ ورکروں کو 5 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
محکمہ صحت ، ای پی آئی اور اے کے آر ایس پی کی جانب سے شگر کے مختلف گاؤں اور دیہات میں تعینات لیڈی ہیلتھ ورکروں کو 5 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر(عابد شگری ) محکمہ صحت ، ای پی آئی اور اے کے آر ایس پی کی جانب سے شگر کے مختلف گاؤں اور دیہات میں تعینات لیڈی ہیلتھ ورکروں کو 5 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انہیں خواتین کے زجگی کے دوران پیچیدگیوں اور مانع حمل کے حوالے سے اہم تربیت فراہم کی گئی۔ جبکہ ابتدائی طبی امداد اور مریضوں کو ہسپتال تک پہنچانے اور زچگی سے قبل خواتین کی دیکھ بھال ,بچوں کی صحت و صفائی کے حوالے سے بھی کورس پڑھائے گئے۔ معروف معالج سینئر میڈیکل آفیسر و انسٹرکٹر ڈاکٹر وزیر غلام حسین نے لیڈی ہیلتھ ورکروں کو تربیت دی گئی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فداعلی ، سید الیاس حسین صوبائی ڈپٹی کوآرڈینیٹر نیشنل ، ڈاکٹر وزیر غلام حسین اور دیگر کا کہنا تھا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر محکمہ صحت کی اکائی اور ہراول دستہ ہے۔ان کیلئے تربیتی پروگرام ہر سال ہونا چاہئے ۔ بدقسمتی سے 15 سال کے بعد ان کیلئے تربیتی پروگرام منعقد ہورہے ہیں۔ تاہم یہ آئندہ سے ہر سال منعقد ہونگے۔ اس تربیتی پروگرام چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور سیکرٹری ہیلتھ دلاد احمد کی وزن کے مطابق انعقاد کیا جارہا ہے تاہم اس سے لیڈی ہیلتھ ورکروں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔ اور نئی کورس کے مطابق اپنے آپ کو ڈھاکا جاسکے۔تربیت حاصل کرنے والے لیڈی ہیلتھ ورکروں نے تربیتی پروگرام کو خوش آئندہ اور مفید قراردیا اور نئی طریقے سیکھنے کو ملے۔ اختتامی تقریب میں سابق ممبر ضلع کونسل حاجی فداعلی ، ڈپٹی پرونشل کوآرڈینیٹر سید الیاس حسین ، اے کے آر ایس پی کے نمائندے ، منور علی نے شرکت کی۔ محکمہ صحت ، ای پی آئی اور اے کے آر ایس پی کی جانب سے شگر کے مختلف گاؤں اور دیہات میں تعینات لیڈی ہیلتھ ورکروں کو 5 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد urdu news