گلگت : محرم الحرام میں سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کی مثبت استعمال کے حوالے سے اجلاس
گلگت : محرم الحرام میں سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کی مثبت استعمال کے حوالے سے اجلاس سیکرٹری انفارمیشن ٹکنالوجی نے صدارت کی
urdu news
سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و محکمہ اطلاعات ضمیر عباس کی زیر نگرانی محرم الحرام کے ایام میں امن و امان کو فروغ دینے اورسوشل وڈیجیٹل میڈیا کےمثبت استعمال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ urdu news
تفصیلات کے مطابق محکمہ اطلاعات میں سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و محکمہ اطلاعات ضمیر عباس نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی ،جس میں محرم الحرام کی اہمیت اور اس میں میڈیا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داریوں کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے۔ urdu news
اس موقع پرخطے میں امن کو فروغ دینے اور محرم الحرام جیسے مقدس مہینے کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مثبت استعمال اور مقامی میڈیا کے اداروں کی زمہ داری کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور اس کی مدد سے ہم آہنگی،بھائی چارگی اور امن کو فروغ دینے کیلئے جامع حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا۔ urdu news
اجلاس میں میڈیا انڈسٹری،سوشل و ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ اہم شخصیات اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی جن میں روزنامہ اوصاف کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ایمان شاہ، گروپ ایڈیٹر کے پی این راجہ شاہ سلطان مقپون ، کے ٹو ڈیجٹل سے عبدالرحمن بخاری ،ویمن ٹی وی سے منسلک کرن قاسم،آئی ایم این سے علی مجیب،جی ایم این سے خالد حسین،ہمالیہ ٹوڈے سے وقار راجپوت،نارتھ نیوز سے رضا تابش ماوٸٹین ٹاٸمز سے عامر جان سرور، WTV سے وجاہت حسین،انحصار ڈیجیٹل سے گوہر ایوب،وطین ڈیجیٹل سے مہتاب الرحمن،پامیر ٹائمز کے فرمان کریم، ڈیجیٹل ٹی وی سے عدنان راوٹ،ماونٹین پاس سے ثمر عباس قذافی،مارخور ٹائمز سے عمران شیرخان،ABN سے محمد حسین آزاد ودیگر شامل ہوۓ۔ urdu news
اجلاس میں میڈیا پلیٹ فارمز کے ذمہ دارانہ اور مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ درست،جامع اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے صحافتی ضابطہ اخلاق کی پاسداری اور معاشرتی زمہ داریوں کی روشنی میں حقائق پر مبنی رپورٹ کے ساتھ ساتھ امن و آشتی کو یقینی بنانے والے پروگرامز کی تیاری کے حوالےسے بھی اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و محکمہ اطلاعات ضمیر عباس نےاپنے ابتدائی کلمات میں میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے اہمیت پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ میڈیا رائے عامہ کو تشکیل دینے اور سماجی رویوں پراثر انداز ہونے کی بے پناہ طاقت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اس طاقت کو امن کی تشہیراور فہم وفراست کے فروغ کے لیے استعمال کرتے ہوۓ محرم الحرام کے دوران اتحاد و اتفاق پر زور دیا جاۓ۔urdu news
اجلاس کے آخر میں شرکاء نے اپنے اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے اخلاقی معیارات کو برقرار رکھنے اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور انہوں نے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اورنفرت انگیز تقاریر و غلط معلومات کی حوصلہ شکنی کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔شرکاء نے نفرت کے پر چار اور فرقہ وارانہ انتشار کا باعث بننے والے مواد کے تدارک کیلئے میڈیا ہاؤسز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زمہ داریوں پر بھی سیر حاصل بحث کی۔شرکاء نے درست اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا، خبروں کو شائع کرنے یا نشر کرنے سے پہلے تصدیق اور حقائق کی جانچ پڑتال کے موثر طریقہ کار پر اپنی اپنی قیمتی راۓ پیش کیں۔ urdu news
اجلاس امن و سکون کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے میڈیا پروفیشنلز، مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی ذمہ داران کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کی اہمیت پر اتفاق رائے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ urdu news
اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و اطلاعات نے تمام شرکاء کا ان کی قیمتی رائے پر شکریہ ادا کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ محرم الحرام کے دوران باہمی افہام و تفہیم اور احترام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ urdu news