شگر . شہید حسن نصر اللہ کی بلندی درجات کیلئے خانقاہ معلیٰ شگر میں شگر کی عوام کی جانب سے قرآن خوانی اور مجلس عزا کا انعقاد، مجلس میں ہزاروں افراد کی شرکت

urdu news

شگر . شہید حسن نصر اللہ کی بلندی درجات کیلئے خانقاہ معلیٰ شگر میں شگر کی عوام کی جانب سے قرآن خوانی اور مجلس عزا کا انعقاد، مجلس میں ہزاروں افراد کی شرکت
رپورٹ. عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر شہید حسن نصر اللہ کی بلندی درجات کیلئے خانقاہ معلیٰ شگر میں شگر کی عوام کی جانب سے قرآن خوانی اور مجلس عزا کا انعقاد، مجلس میں ہزاروں افراد کی شرکت ۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین اور محکمہ شرعیہ چھترون شگر کے قاضی سید عباس الموسوی نے کہا ہے شہید مقاومت حسن نصراللہ مدافع اسلام تھے اور اپنے جد امجد حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت کو اپناتے ہوے دشمنان۔اسلام کے سامنے کبھی سر تسلیم نہیں کیا اور مسلمانوں اور اسلام کی دفاع کرتے ہوے شہادت کا رتبہ حاصل کرلیا ۔ خانقاہ معلی شگر خاص میں منعقد ہ مجلس ترحیم سے خطاب ہوئے انہوں نے کہا کہ افضل ترین منزل شہادت ہوتی ہے اور یہ مقام۔ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا شہادت پر فائز ہونا بڑی فضیلت اور مرتبہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ۔مال و دولت ذیادہ ہونا قرب الہی پانا نہیں ہے ۔ حسن نصراللہ اللہ کے حقیقی ولی تھے ۔ اس لیے انہوں نے شہادت کی موت کی تمنا کی ۔ غیر ولی موت کی تمنا کبھی نہیں کرسکتا ۔ شہادت شکر کرنے کا مقام ہے ۔اس پر صبر نہیں بلکہ شکر ادا کیا جاتا ہے حسن نصراللہ ہمیشہ باطل قوتوں کے انکھوں کا کانٹا تھا جسے دشمن نے ہر ممکن کوشش کرکے صاف کرنے کی کوشش کی ہے مگر وہ اس کوشش میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ حسن نصراللہ شخصیت کا نہیں بلکہ ایک فکر ۔نظریہ اور ایک جمعیت کا نام تھا وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے انہوں کہ مرمجاہد حسن نصراللہ کا خون ناحق کبھی رائیگاں نہیں جاے گا انشااللہ شہید مقاومت کی خون سے انقلاب ضرور اے گا انہوں نے کہا کہ حسن نصراللہ نے اپنی پوری زندگی قبلہ اول کی ازادی ۔ مظلوم فلسطینی عوام اور غزہ کے نہتے عوام تحفظ کے لیے وقف کررکھا اور مسلمانوں کی دفاع کرتے ہوے جام شہادت نوش فرمایا ان کی شہادت کوئی بھی ذی شعور فراموش نہیں کرسکتا اور ہمیشہ یاد رکھا جاے گا ۔ urdu news

آرٹیکل 63-A سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواستیں منظور ، فلور کراسنگ اور ہارس ٹرینڈنگ سے اب نا اہل نہیں ہونگے، سپریم کورٹ آف پاکستان

وفاقی ‏حکومت کا تمام ڈیلی ویجر ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ، کابنیہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں