وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی طرفسے UET لاہور میں گلگت بلتستان کے طلباء وطالبات کیلئے 10سیٹوں میں اضافے کا یہ دعویٰ سراسر بے بنیاد ہے، گلگت بلستان سٹوڈنٹ کونسل یو ای ٹی لاہور
وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی طرفسے UET لاہور میں گلگت بلتستان کے طلباء وطالبات کیلئے 10سیٹوں میں اضافے کا یہ دعویٰ سراسر بے بنیاد ہے، گلگت بلستان سٹوڈنٹ کونسل یو ای ٹی لاہور
شگر(5 سی این نیوز) گلگت بلستان سٹوڈنٹ کونسل یو ای ٹی لاہورنے رہنماؤں نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی طرفسے UET لاہور میں گلگت بلتستان کے طلباء وطالبات کیلئے 10سیٹوں میں اضافے کا یہ دعویٰ سراسر بے بنیاد اور غلط بیانی پر مبنی ہے ۔ UET لاہور کی انتظامیہ نے سیٹوں میں اضافے کی مکمل تردید کی ہے۔ یہ سب عوام کو متوجہ کرنے کا محض ایک حربه ہے ۔وزیر اعلیٰ کے آفیشل پیج پر اس طرح کے کھلم کھلا چھوٹے دعوے کرنا جن کا حقیقت سے کوسوں دور تک کوئی تعلق نہیں ہے،اور انتہائی تشویش کی بات ہے ۔ انہوں حکام بالا اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ محض افواہوں اور جھوٹی دعوں کی بجائے حققی معنوں میں کوششیں کریں اور طلباء وطالبات کیلئے مختلف تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں سیٹ بڑھانے کیلئے سنجیدہ کوشش کریں۔ urdu news,