اسلام آباد ایمز کالج اینڈ ا سکول کے ہاسٹل میں انتظامیہ کی غفلت ، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم کا ہاسٹل میں اچانک موت، کالج انتظامیہ اور پولیس کی ملی بھگت، ایف آئی آر درج نہ ہو سکا

urdu news

اسلام آباد ایمز کالج اینڈ اسکول کے ہاسٹل میں انتظامیہ کی غفلت ، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم کا ہاسٹل میں اچانک موت، کالج انتظامیہ اور پولیس کی ملی بھگت، ایف آئی آر درج نہ ہو سکا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد ایمز کالج اینڈ سکول کے ہاسٹل میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث گلگت بلتستان ضلع استور سے تعلق رکھنے والے کلاس ہشتم کے طالبعلم محمد مہدی کی اچانک موت . قریبی رشتہ داروں نے ڈیتھ باڈی کو پمز ہسپتال منتقل کرکے رات دس بج بھارہ کہو تھانے میں ایف آئی ار درج کرنے کیلئے درخواست دائر کی مگر SHO بھارہ کہو تھانہ اور کالج انتظامیہ کی ملی بھگت سے متاثرہ فیملی اور وکلاء کو حیلے بہانوں کے زریعے رات دوبج تک تھانے میں بیٹھا کر رکھا آخر میں ایف آئی آر درج کرنے سے صاف انکار کیا!
طالبعلم محمد مہدی کی موت کی وجہ بتاتے ہوئے محمد مہدی کے رومیٹس کا کہنا ہے کہ مہدی پیچھلے ایک ہفتے سے بیمار تھا، چار روز سے وہ شدید بیمار تھا طلباء اور رومیٹس نے ہاسٹل انچارج اور وارڈن کو آگاہ کیا مگر وہ ٹسے مس نہیں ہوئے، اور کہاں کہ وہ جھوٹ بولتا ہے بیمار نہیں ہے
طلباء کے بقولِ محمد مہدی دو بار ہاسٹل میں موجود ڈسپنسر کے پاس جاکر طبیعت ناسازی کا ذکر کیا مگر ڈسپنسر نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے توجہ ہی نہیں دیا ہے اور دو جسم درد کی دو گولیاں تھما کر بھیج دیا ہے
طلباء کے بقول آج جب مہدی کی طبعیت شدید بگڑنا شروع ہوئی اور سانس لینا مشکل ہوا ہے تو پھر ہاسٹل ڈسپنسر کو طلباء نے بولایا ہے مگر غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب معمول دیر سے پوچھنے کی وجہ سے نوجوان کی موت واقعہ ہوگئی ہے
بھارہ کہو تھانہ میں پہنچنے والے ایمز کالج اینڈ سکول میں زیر تعلیم کئی بچوں کا کہنا تھا کہ ہمیں ہاسٹل میں ناقص کوالٹی کا کھانا دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہمیں اکثر صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب بھی ناقص کوالٹی کے کھانے کی شکایت کرتے ہیں تو کالج سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہے، طلباء کا کہنا ہے کہ ممکن ہے محمد مہدی کی موت پر احتجاج کرنے پر کالج انتظامیہ ہمارے خلاف ایکشن لے سکتی ہے
والدین : خدا کا واسطہ اعلیٰ تعلیم کے چکروں میں اپنے نابالغ بچوں کو ملک کے دیگر شہروں میں تعلیم کے غرض سے ہاسٹلوں میں رکھتے ہیں تو لازمی روزانہ دریافت کریں کہ وہ کھاتا کیا ہے اور کہاں جاتا ہے، اُس کو کھانے پینے کے انتظامات مناسب ہے یا نہیں
تاکہ اتنے بڑے سانحات کا سامنا نہ کرنا پڑے! urdu news,

لاہور.ہ گلگت بلتستان متنازعہ خطہ ہے اور آئین پاکستان میں گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت تعین نہیں ہے. لہذا اس علاقہ پر پاکستان کے کسی ادارے کو قبضہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے ، ہ شیخ باقر مجلسی

شگر جامع مسجد امام زمان چھورکاہ شگر میں فلسطین، لبنان اور پارا چنار میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف زبر دست احتجاج کیاگیا۔

بلتستان یونیورسٹی: طلبہ کی تشخیصی رپورٹ کی بنیاد پر اساتذہ میں اسناد تقسیم، اکیڈمکس کارکردگی کی بنیاد پر یہ اسناد دی جارہی ہیں، تعمیری تنقید کو ہمیشہ خوش آمدید کہیں گے

بلتستان یونیورسٹی شعبہ سیاحت کے تحت سائیکلنگ ریس کا انعقاد، ریس کا آغاز سٹی پارک سے ہوا اور جامعہ ہذا کے سٹی کیمپس میں اختتام پذیر ہوا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں