پاکستان کے لیے آئی ایم ایف نے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی۔
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف نے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف نے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بدھ کے روز پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کی منظوری دے دی۔
یہ فیصلہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں پاکستان کا ایجنڈا سرفہرست تھا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو 30 ستمبر تک 1.1 بلین ڈالر کی پہلی قسط موصول ہونے کی توقع ہے۔
قرض پروگرام کی منظوری کے بعد، دوسری قسط بھی اسی مالی سال کے اندر متوقع ہے، آئی ایم ایف سے قرضہ 5 فیصد سے کم شرح سود پر فراہم کیا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 12 جولائی کو توسیعی فنڈ سہولت قرض پروگرام پر اتفاق ہوا تھا۔
قرض کی منظوری سے پاکستان کے معاشی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کی توقع ہے اور پاکستان پر ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوگا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط پوری کی ہیں اور امید ہے کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مالی امداد ملے گی۔ urdu news
آئینی پیکج کا مستقبل! پروفیسر قیصر عباس
بلتستان یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سالانہ ڈنر پارٹی کا اہتمام