صوبائی وزیر داخلہ شمس لون کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، پولیس حکام نے محرم سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ
صوبائی وزیر داخلہ شمس لون کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، پولیس حکام نے محرم سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ
urdu news
گلگت (عابد شگری) صوبائی وزیر داخلہ شمس لون کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ، پولیس حکام نے محرم سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق شمس لون وزیر داخلہ گلگت بلتستان کی سی پی او آمد کے موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نوید احمد نثار خواجہ نے جی بی پولیس کی طرف سے محرم الحرام 2023ء کے لئے کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے بریفنگ کے دوران کہا کہ گلگت بلتستان بھر میں محرم الحرام کے دوران احتیاطی طور پر جی بی پولیس نے حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔ اس کے علاوہ تمام اضلاع کے پولیس لیزان کمیٹیوں، امن کمیٹیوں، علماء و مشائخ اور عمائدین کو بھی اخوت و بھائی چارگی کے فروغ کے لئے آن بورڈ لیا گیا ہے۔ شاہراہ قراقرم پر پولیس اہلکاروں کی ڈیپلائمنٹ اور گشت کا الگ سے سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ urdu news محرم کے دوران ٹریفک کے لئے بھی ایک جامع پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ بریفنگ کے دوران آئی جی پی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو درپیش مسائل کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ بریفنگ کے اختتام پر وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس جرآت و بہادری میں کسی سے کم نہیں ہے۔ جی بی پولیس نے اس سے پہلے بھی محرم الحرام و دیگر میگاایونٹس کے دوران بہترین طریقے سے خدمات سر انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ذی شعور مسلمان محرم الحرام کے دوران منافرت و فساد نہیں پھیلا سکتا۔ملک دشمن، سماج دشمن عناصر ان کاموں میں ملوث ہوتے ہیں۔ حکومت اپنی رٹ ہر صورت قائم رکھے گی۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائی کی جائے گی ۔ urdu news سوشل میڈیا پر ادارے مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر بھی فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہوم منسٹر نے مذید کہا کہ اربوں، کھربوں فنڈز میسر ہوں اور امن نہ ہو تو سب بے کار ہے۔ خطے میں امن و آشتی کی موجودہ فضاء کی برقراری کے لئے پارلیمانی پیس کمیٹی کا بھی تشکیل عمل میں لایا گیا ہے۔ urdu news اداروں کو ان کا تعاون بھی میسر ہوگا،سیف سٹی منصوبے کے تحت شہر میں new version کیمرے لگائے جائیں گے۔ بریفنگ میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز افضل محمود بٹ، ڈی آئی جی فرمان علی، ڈی آئی جی حنیف اللہ خان، ڈی آئی جی سلطان فیصل، ڈی آئی جی طفیل احمد میر، اے آئی جی محمد جمیل، اے آئی جی عبداللّٰہ، ایس ایس پی ضیاء اللہ، ایس ایس پی آفتاب عالم، ایس پی گلگت و دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ urdu news اس سے پہلے ہوم منسٹر شمس لون جب سی پی او پہنچے تو آئی جی پی افضل محمود بٹ نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ شمس لون نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ urdu news