مسلم لیگ (ن) شگر کا گیٹ آف سٹی شگر محلہ برقچھن مرہ پی میں شمولیتی پروگرام, ہم نے دہائیوں دونوں نمائندوں کا بھرپور ساتھ دیا انہیں آزمایا مگر انکی کارکردگی مایوس کن رہا ,
مسلم لیگ (ن) شگر کا گیٹ آف سٹی شگر محلہ برقچھن مرہ پی میں شمولیتی پروگرام, ہم نے دہائیوں دونوں نمائندوں کا بھرپور ساتھ دیا انہیں آزمایا مگر انکی کارکردگی مایوس کن رہا ,
رپورٹ، 5 سی این نیوز
مسلم لیگ (ن) شگر کا گیٹ آف سٹی شگر محلہ برقچھن مرہ پی میں شمولیتی پروگرام۔ محلہ برقچھن سے کئی گھرانوں نے سیاسی میدان میں طاہر شگری کے ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔
نیا شامل ہونے والوں کا کہنا تھا کہ ہم نے دہائیوں دونوں نمائندوں کا بھرپور ساتھ دیا انہیں آزمایا مگر انکی کارکردگی مایوس کن رہا۔ ایک سونے کی چمچ منہ میں لیکر محل میں پیدا ہوا اور لوگوں نے اقتدار لا کر ان کے حوالے کیا اور دوسرے کو اقتدار کی تیار سیٹ پر سرکردوں نے لا کر بٹھایا تھا اسی لئے انہیں عام کارکنوں اور ورکروں کی قدر نہیں ہے جبکہ طاہر شگری نے سیاسی میدان میں بہت ہی کم عرصے میں نمایاں کارکردگی دکھایا ہے اور کارکنوں اور ورکروں کی جتنی عزت طاہر شگری کے پاس ہے وہ ہم نے دوسروں کے پاس نہیں دیکھا جس کی وجہ سے متاثر ہو کر ہم نے ان کے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن شگر کے تنام عہدیداران کی طرف سے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں