کھرمنگ، نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت پرانی 19سو سے زائد ہیلتھ ورکرز کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کے لئے مختلف سنٹروں میں 5روزہ تربیتی سیشن آج اختتام پذیر
کھرمنگ، نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت پرانی 19سو سے زائد ہیلتھ ورکرز کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کے لئے مختلف سنٹروں میں 5روزہ تربیتی سیشن آج اختتام پذیر
رپورٹ،تابانی 5 سی این نیوز کھرمنگ
نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت پرانی 19سو سے زائد ہیلتھ ورکرز کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانےکیلئے ضلع کھرمنگ میں مختلف سنٹروں میں 5روزہ تربیتی سیشن کے اختتامی تقریب ڈی ایچ او آفس کھرمنگ میں منعقد ہوئی تقریب سے پروگرام کےپرونشل کوآرڈنیٹر سید الیاس حسین اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد بشیر نے خطاب کیا۔ سید الیاس حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس تربیتی سیشن کا مقصد پرانی ہیلتھ ورکرز کی پیشہ وارانہ مہارتوں کو جدید دور سے ہم آہنگ کرانا اور ان کی کمیونٹی کیلئے خدمات کو مزید بہتر کرنا ہے۔ پچھلے اٹھائیس سالوں سے ان کی تربیت اور جدید خطوط پر خدمات کو بہتر بنانے کیلئے کوئی خاطر خواہ نظام موجود نہیں تھا اسلئے چیف سکریٹری گلگت بلتستان سکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان کی خصوصی کاوشوں سے اس تربیت کا اہتمام کیا گیا انہوں نے اس پروگرام میں مدد فراہم کرنے پرآر پی ایم اے کے آر ایس پی راحت علی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید دور کے لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور پرانی ہیلتھ ورکرز میں کوالیفکیشن مہارت اور تربیت کے لحاظ سے بڑا فرق تھا ہم نے اس سیشن کے ذریعے ان دونوں کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی ہے۔ سید الیاس حسین نے امید ظاہر کی کہ اس تربیت کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز LHWsکمیونٹی کیلئے مزید بہتر انداز میں خدمات انجام دے سکیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سیشن بلتستان کے چاروں اضلاع میں منعقد ہونگے اور سیشن کے اختتام پر گرینڈ سیشن سکردو میں منعقد ہوگی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بشیرجان نے کہا کہ اس تربیت کے بعد ان کی کارکردگی جدید انداز میں مزید بہتر ہوگی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ان ایل ایچ ڈبلیوز کی کارکردگی کو خصوصی مانیٹر کرینگے۔ آخر میں تمام ایل ایچ ڈبلیوز سپروائزرز اور ٹرینرز میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔ Urdu news
ایڈمیشن سے پہلے HEC کی پورٹل کے ذریعے چیک کریںHEC سے تسلیم شدہ ہے کہ نہیں