سرفہ رنگاہ مہاجرین کیس کے فیصلے میں عدالت نے انصاف کے تقاضوں کے بر خلاف ہے۔ عمران ندیم
سرفہ رنگاہ مہاجرین کیس کے فیصلے میں عدالت نے انصاف کے تقاضوں کے بر خلاف ہے۔ عمران ندیم
شگر (5 سی این سٹاف رپورٹر) چیرمین ہلال احمر پاکستان گلگت بلتستان اور سابق رکن۔اسمبلی عمران ندیم نے کہا ہے سرفہ رنگاہ مہاجرین کیس کے فیصلے میں عدالت نے انصاف کے تقاضوں کے بر خلاف فیصلہ دیکر سرفہ رنگاہ کے ساتھ ناانصافی ہے اس ناانصافی کے خلاف ہم متاثرین کے ساتھ ہے اور ہر فورم پر اس ناانصافی کے خلاف اواز بلند کرتے رہیں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں پر بھی ایسا قانون موجود نہیں ہے کہ اپنے ہی زمینوں سے بے دخل کیا جاے انہوں نے کہا کہ انصاف دینے والوں نے انصاف سے کام لینے کے بجاے ناانصافی کی انتہا کردی۔ انہوں نے کہا کہ مصالحت دنیاوی قانون سے مضبوط چیز ہوتی ہے مگر عدالت نے اس مصالحت کو بھی ختم کرکے متاثرین کے ساتھ ذیادتی کی ہے ہم اس فیصلے کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اس فیصلے کے خلاف ہر فورم پر اس فیصلے کے خلاف اواز اٹھاتے ہوے متاثرین کو ہر ممکن انصاف دلانے کی کوشش کریں گے اور متاثرین کو بھی چاہیے کہ وہ بھی اپنی جدو جہد کو جاری رکھیں اور وہ مصالحت جو انہوں نے اپنی مرضی سے کئے ہیں اس پر قائم رہیں ہم ان کے شانہ بشان کھڑے ہیں اور جہاں کہیں ان کو ہماری ضرورت پیش ائی ہم تیار ہیں اور متاثرین ہرگز تنہا نہ سمجھیں ان کے ساتھ ہیں