شگر، ایس ایس پی شگر شیرآحمد کے زیرصدارت ایس ایس پی آفس میں کرائم میٹنگ ،لاءاینڈ آرڈر و دیگر توجہ طلب ایشوز کے بابت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوئی
شگر، ایس ایس پی شگر شیرآحمد کے زیرصدارت ایس ایس پی آفس میں کرائم میٹنگ ،لاءاینڈ آرڈر و دیگر توجہ طلب ایشوز کے بابت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوئی
شگر، ایس ایس پی شگر شیرآحمد کے زیرصدارت ایس ایس پی آفس میں کرائم میٹنگ ،لاءاینڈ آرڈر و دیگر توجہ طلب ایشوز کے بابت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوئی۔ جس میں ایس ایچ اوز سمیت دیگر ذمہ داراں شریک ہوئے۔
ایس ایس پی شگر نے شرکاٸے میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع ہذا میں کاروبار و سیر و سیاحت کی غرض سے آنے والے چائینز، فارنر ٹورسٹ اور ڈومیسٹک ٹورسٹ کی موثر حفاظتی اقدامات و انتظامات کو یقینی بنایئں گے۔ ہوٹل آئی کے انچارج ضلع ہذا کے ہوٹلوں میں قیام کرنے والے سیاحوں کی اندارج یقینی بنائے اس میں کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی قابل برداشت نہیں ہے۔متعلقہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز ہوٹلوں کی سکیورٹی ارینجمنٹ وقتًا فوقتًا چیک کرے۔ زیر تفتیش/زیر التوا۶ مقدمات کی چالان حسب ضابطہ مقررہ مدت میں کی جائے۔ تھانہ جات میں مساٸل لیکر آنے والے ساٸلین کی جائز مطالبات و گزارشات کو بلاتاخیر حل کرے۔ انہوں نے مزید کہا ہے، کہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز، علما۶کرام، لیزان کمیٹی کے ممبران، عمائدین شہر کے ساتھ نہایت ہی خوشگوار تعلقات قائم رکھیں تاکہ یہاں کی پُرامن فضا کو مزید بہتر بنا سکے ۔
منشیات سماج کو دیمک کیطرح کھایا جارہا ہے اس لعنت کی بیخ کنی کےلیے ہر ایک اپنا مٶثر کردار ادا کرے اس میں سستی و غفلت کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔ غیرقانونی طور پر اسلحہ جات لیکر پھرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہونا چاہئیے۔ اس دوران ایس ایس پی شگر نے انچارج ٹریفک برانچ کو ٹریفک قوانین کی عملداری کو یقینی بنانے کےلیے قانونی کارواٸی میں مزید تیزی لانے کی احکامات و ہدایات دی گئی ہے۔ urdu news
صاف ماحول کی اہمیت اور اجتماعی ذمہ داری ہے ، مریم نواز وزیر اعلی پنجاب
پاکستان میں جزوی چاند گرہن کا مشاہدہ ۔فلکیاتی واقعات کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک دلچسپ موقع تھا