شگر رسول اکرم ﷺ کی حیات طیبہ تمام رہتی دنیا کیلئے نمونہ حیات اور ضابطہ حیات ہیں، مقررین کا سیرت النبی کانفرنس شگر سے خطاب
شگر رسول اکرمﷺ کی حیات طیبہ تمام رہتی دنیا کیلئے نمونہ حیات اور ضابطہ حیات ہیں، مقررین کا سیرت النبی کانفرنس شگر سے خطاب
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگررسول اکرم ﷺ کی حیات طیبہ تمام رہتی دنیا کیلئے نمونہ حیات اور ضابطہ حیات ہیں۔ دنیا کی مسلمانوں کو رسول اکرم کی فرمودات پر عمل پیرا ہونے اور آپس کی اختلافات کو ختم کرکے اسلام کی بنیادی اصولوں پر ایک ہونا وقت کی ضرورت بن چکا ہے اور سی میں ہماری فلاح اور کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیرت النبی ﷺ کانفرنس شگر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور دیگر مقررین نے کیا۔ملک بھر کی طرح وادی شگر میں بھی جشن آمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے منایا گیا ۔ اس سلسلے میں عید ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جوکہ شاہی پولو گراؤنڈ سے نکالا گیا۔ جس کی قیادت مختلف مسالک کے علماء کرام کررہے تھے۔ ریلی میں وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی اور بڑی تعداد میں شہری شریک تھے۔ ریلی حسن شہید چوک , حسینی چوک اور مرکزی بازار سے ہوتا ہوا ماڈل ہائی سکول پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے۔ جہاں مرکزی سیرت کانفرنس منعقد ہوئی۔ جہاں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی اور سیرت پر روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ اور ذات رہتی دنیا کیلئے نمونہ عمل یے۔ ہمیں آپ ﷺ سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں دنیا میں جینے اور رہنے کی زرین اصول سکھائے اور آپس میں اتفاق و اتحاد سے رہنے کی تلقین کی۔ آپ ﷺ نے دشمنوں کو بھی معاف فرمایا۔ لیکن آج کے مسلمان رسول اکرم کی سیرت کو چھوڑ کر اختلافات کو فروغ دے رہے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ مسلکی اختلافات سے نکل آپ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق سے زندگی گزارے ۔ سیرت کانفرنس میں شگر کے مختلف سکولوں کے طلبہ کے درمیان نعتیہ اور پینٹنگ مقابلہ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔ urdu news,