شگر محکمہ زراعت شگر کے زیر اہتمام پانچواں قومی خوبانی میلہ حشوپی باغ شگر میں منعقد ہوئی

Urdu news

شگر محکمہ زراعت شگر کے زیر اہتمام پانچواں قومی خوبانی میلہ حشوپی باغ شگر میں منعقد ہوئی۔ جس میں خوبانی کے مختلف اقسام ، ان کے بنے اشیاء شگر کی دستکاری اور ہاتھ کے بنے اشیاء کی سٹال لگائے گئے۔
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
محکمہ زراعت شگر کے زیر اہتمام پانچواں قومی خوبانی میلہ حشوپی باغ شگر میں منعقد ہوئی۔ جس میں خوبانی کے مختلف اقسام ، ان کے بنے اشیاء شگر کی دستکاری اور ہاتھ کے بنے اشیاء کی سٹال لگائے گئے۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم کی شرکت کی۔ خوبانیوں کی سرزمین وادی شگر میں منعقد ہونے والے پانچواں قومی خوبانی فیسٹیول میں شگر کے کسانوں کی جانب سے خوبانی کے مختلف اقسام اور دیگر مختلف پھلوں اور ان کے بنے اشیاء کی نمائش کی گئی۔ جبکہ دستکاری اور ہاتھ کے بنے ہوئے اشیاء کے سٹال بھی لگائے گئے۔ جسے دیکھنے ملک بھر سے اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد میلے میں شرکت کی۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ ، چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد اور وزیر صحت صحت راجہ اعظم خان نے فیسٹول کو زراعت کی بہتری اور خوبانی کو عالمی مارکیٹ تک رسائی کی راہ میں اہم قدم قراردیا دیا۔ فیسٹول میں زرعی اور علماء کانفرنس بھی منعقد کی گئی۔ جس میں زرعی ماہرین نے زراعت کی بہتری تجاویز پیش کی۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی نے فیسٹول کو محکمہ زراعت کی اچھی اقدام قراردیا اور اسے زراعت کی بہتری کیلئے اہم قدم قراردیا۔ خوبانی فیسٹول سے شگر کی خوبانی کو عالمی سطح پر روشناس کرانے اور خوبانی سے بنے اشیاء کو عالمی مارکیٹ میں رسائی میں مدد ملے گا۔شگر محکمہ زراعت شگر کے زیر اہتمام پانچواں قومی خوبانی میلہ حشوپی باغ شگر میں منعقد ہوئی urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں