کھرمنگ ہوٹل ایسوسی ایشن کےصدر کا انتخاب ,سیاحت کے فروغ کے لئے پر عزم، جس کا مقصد ہوٹل ایسوسی ایشن کے نئے صدر کا انتخاب اور تنظیم کو فعال کرانا ہے

urdu news

کھرمنگ ہوٹل ایسوسی ایشن کےصدر کا انتخاب ,سیاحت کے فروغ کے لئے پر عزم، جس کا مقصد ہوٹل ایسوسی ایشن کے نئے صدر کا انتخاب اور تنظیم کو فعال کرانا ہے
رپورٹ، 5 سی این نیوز شریف اخوندذادہ گھرمنگ
کھرمنگ ہوٹل ایسوسی ایشن کےصدر کا انتخاب ,سیاحت کے فروغ کے لئے پر عزم
کھرمنگ بھر کے ہوٹل مالکان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد ہوٹل ایسوسی ایشن کے نئے صدر کا انتخاب اور تنظیم کو فعال کرانا تھا۔ اس اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، ٹوریزم ڈپارٹمنٹ ، محکمہ برقیات اور میونسپل کمیٹی کے ذمہ داروں سمیت دیگر اہم شخصیات سے سیاحت کے مسائل و مواقع کے حوالے سے ملاقات کرنے اور اہم اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

اجلاس کے دوران الیکشن کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہوا اور بھاری اکثریت سے حاجی حسن واحدی کو ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا۔ حاجی حسن واحدی کی کامیابی کو ہوٹل مالکان اور شرکاء نے خوش دلی سے تسلیم کیا، اور انہیں کھرمنگ میں ہوٹل انڈسٹری کی ترقی اور سیاحتی سہولیات کے فروغ کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا گیا۔

اجلاس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں ضلع کھرمنگ میں سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ شرکاء نے پبلک مقامات پر ٹوائلٹ کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا اور سسپولو فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے بھی اہم تجاویز پیش کیں۔
اس کے علاوہ ہوٹل مینجمنٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے یکساں ریٹ لسٹ کے نفاذ، محفوظ اور خوشگوار سیاحتی ماحول کے قیام اور سیاحوں کے لیے معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر غور کیا گیا۔ urdu news

اسپیکر قومی اسمبلی کا سخت کاروائی، غفلت برتنے پر چار سیکورٹی اہلکار معطل ، نوٹفکیشن جاری،

شگر طاہر آباد تستون بھا حیدر آباد کے عوام کا لانگ مارچ، اس کے بعد مرکزی امام بارگاہ داسو میں جیل بھرو تحریک آغاز

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں