شگر ، یوم دفاع پاکستان ضلع شگر میں قومی جذبے کیساتھ منایا گیا۔ تقریبات کا آغاز ڈسٹرکٹ کمپلکس شگر میں پرچم کشائی سے ہوا
شگر ، یوم دفاع پاکستان ضلع شگر میں قومی جذبے کیساتھ منایا گیا۔ تقریبات کا آغاز ڈسٹرکٹ کمپلکس شگر میں پرچم کشائی سے ہوا
رپورٹ. عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر یوم دفاع پاکستان ضلع شگر میں قومی جذبے کیساتھ منایا گیا۔ تقریبات کا آغاز ڈسٹرکٹ کمپلکس شگر میں پرچم کشائی سے ہوا۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد ، ایس ڈی پی او خادم حسین نے پرچم کشائی کی اس موقع پر ضلعی اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ یادگار شہداء پر بھی تقریب کا انعقاد ہوا ۔ بریگیڈ کمانڈر آرٹلری بریگیڈ بریگیڈیئر شفقات علی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے تھے اور شہدا کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ مرکزی تقریب ماڈل ہائی سکول شگر اور آرمی پبلک سکول میں منعقد ہوئی جس میں عسکری اور سول قیادت نے شرکت کی۔ جن میں بچوں کے درمیاں ملی نغمے اور تقریری مقابلے منعقد ہونے ۔ بریگیڈ کمانڈر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسئم کئے urdu news