شگر . امن و اشتی ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔ گلگت بلتستان خصوصا بلتستان کی مثالی امن دنیا بھر کیلئے ایک نمونہ ہے ۔ انسانیت کانفرنس میںمقررین کا خطاب
شگر . امن و اشتی ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔ گلگت بلتستان خصوصا بلتستان کی مثالی امن دنیا بھر کیلئے ایک نمونہ ہے ۔ انسانیت کانفرنس میںمقررین کا خطاب
شگر( 5 سی این نیوز عابدشگری ) امن و اشتی ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔ گلگت بلتستان خصوصا بلتستان کی مثالی امن دنیا بھر کیلئے ایک نمونہ ہے ۔ یہاں ہر طرح اور مسالک کے لوگ جس پیار اور محبت سے صدیوں سے رہ رہے ہیں وہ قابل تقلید ہے۔ پاکستان میں کوئی امن قائم کرسکتے ہیں تو وہ بلتستان کے لوگ ہی ہونگے۔ سن خیالات کا اظہار شگر میں منعقد پیغام انسانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ھدیتہ الھادی پاکستان کے رھبر پیر سید ہارون علی گیلانی سجادہ نشین دربار حضرت میاں میر بالا ، وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، معاون خصوصی سرور شاہ ، مولانا سیف الرحمن اور دیگر علماء نے کہا۔ہدیہ الہادی پاکستان کے زیر اہتمام شگر میں پیغام انسانیت کانفرنس منعقد ہوئی ۔ جس میں تمام مسالک کے علماء اور لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بدامنی اور مذہبی منافرت پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ جب تک ہم امن سے نہیں رہیں گے پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی وہاں کی امن امان پر منحصر ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہم۔ل سب ایک خدا اور ایک نبی کے ماننے والے ہیں ۔ اور ہم سب مسلمان ہیں۔ جب تک تمام مسلمان مسلکی خول سے باہر نہ نکلے تو امن قائم۔ہونا ممکن نہیں۔ جس کی بنیادی وجہ ہمارے معاشرے میں مشترکات کی بجائے اختلافات کو فروغ دینا ہے۔ اسلام کے تمام مسالک ایک ہی گلدان کے پھول ہیں۔ لیکن ہم اسے جدا جدا کرنا چاہتے ہیں۔ شگر کی مثالی امن جہاں ایک مسلک کی اکثریت ہونے کے باوجود دیگر مسالک کے لوگوں کو گلے لگانا اور پیار اور رشتہ داری کے ساتھ رہنا قابل تقلید یے۔ آج کل سوشل میڈیا کے ذریعے امن کو پارہ پارہ کرنے کی سازشیں ہورہے ہیں لیکن ہم سب نے ملکر اس کو ناکام کرنا ہے اور اس مثالی امن کو قائم رکھنا یے۔ اس موقع پر شگر میں بھی ہدیہ الہادی قائم کرنے کا اعلان کیا اور حاجی غلام علی شگری کو صدر اور رضوان اللہ کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا
پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرس پیرالمپکس میں برونز میڈل جیت لیا