آرمی پبلک سکول چھورکاہ شگر میں یوم دفاع کی پروقار تقریب، بچوں نے اپنی سریلی آواز میں ملی نغمے اور وطن کی گیت گا کر محفل کو چار چاند لگادئے
آرمی پبلک سکول چھورکاہ شگر میں یوم دفاع کی پروقار تقریب، بچوں نے اپنی سریلی آواز میں ملی نغمے اور وطن کی گیت گا کر محفل کو چار چاند لگادئے
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
چھ ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے سلسلے میں آرمی پبلک سکول چھورکاہ شگر میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کی مہمان خصوصی بیگم بریگیڈ محمد شفقت علی خان کمانڈر آرٹلری FCNA اور بیگم میجر شبیر تھیں۔
پرنسپل آرمی پبلک سکول شگر محترمہ خیرالنساء شگری اور سٹاف نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
مہمان خصوصی نے سکول میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔
یوم دفاع کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں سکول کے ہونہار طلباء نے خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبول پیش کیا۔
بچوں نے اپنی سریلی آواز میں ملی نغمے اور وطن کی گیت گا کر محفل کو چار چاند لگادئے۔ جبکہ بچوں کے ایک گروپ نے خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے حاضرین اور مہمانوں سے داد وصول کیں۔
پرنسپل سکول ہذا مس خیرالنساء نے اپنی تقریر میں تقریب میں تشریف لانے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نئے قائم شدہ اس سکول کی اب تک کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ جبکہ انہوں نے وطن عزیز کی سالمیت اور بقا کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کی۔ اور کہا کہ وہ پاک فوج کے شہداء کی مقدس لہو ہے جس کی بدولت آج یہ سلطنت قائم و دائم ہے اور ہم سب آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔
مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں اس نوزائدہ سکول کی اب تک کی کارکردگی کو سراہا اور سکول کے بچوں کی پرفارمینس کو خوب داد دی۔ انہوں نے سکول کی تعمیر و ترقی میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
آخر میں مہمان خصوصی نے تقریب میں پرفارم کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ urdu news
urdu news
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر اور ڈسپنسری اسکولی کے میڈیکل ٹیم کا مشکور و ممنون ہے ، ا ہلیان تستے