ڈپٹی کمشنر استور نے منی مرگ میںکھلی کہچری کا انعقاد، عوام سے مسائل دریافت کیے
ڈپٹی کمشنر استور نے منی مرگ میںکھلی کہچری کا انعقاد، عوام سے مسائل دریافت کیے
urdu news
ضلعی انتظامیہ استور کے زیر اہتمام ضلع استور کا دور افتادہ علاقہ منی مرگ میں عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اوران مسائل کا ممکنہ حل تلاش کرنے کے حوالے سے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا. کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر استور زید, ایس ایس پی استور محمد شرین, اسسٹنٹ کمشنر شونٹر احسان الحق, محکمہ برقیات,محکمہ تعمیرات عامہ, محکمہ تعلیم, محکمہ جنگلات ,محکمہ امور حیوانات, محکمہ صحت اورمحکمہ خوارک کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی. کھلی کچہری میں علاقہ منی مرگ, قمری,زیان, سمیت دیگر مضافاتی گاؤں کے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے گاؤں سے متعلق مسائل متعلقہ محکمہ کے سربراہ کے سامنے رکھے. کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور زید نے کہا کہ منی مرگ اور قمری کے لوگ بڑے بہادر اور محب وطن ہیں. اور وہ لائن اف کنٹرول سے متصل گاؤں میں دفاع وطن میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں. یہاں کے باسی جو پہاڑوں کے پیچ رہتے ہیں ان کاحوصلہ ان پہاڑوں سے بھی اونچا ہے. urdu news یہاں کے لوگوں کا مزاج یہاں کی جھیلوں جیسا نرم ہے. لیکن اس کے ساتھ یہاں کے لوگوں کے جو مسائل ہیں ہمیں اس کا پورا ادراک ہے اور ہم یہاں کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ میں اور میری ٹیم کو خوشی اس وقت ہوگی جب ہمارے ہاتھوں آپ کے مسائل حل ہوں اور لوگوں کی مشکلات کم ہوں. اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ استور اور دیگر ضلعی محکمہ جات کی پوری کوشش ہوگی کہ یہاں کے باسیوں کو جتنا ممکن ہو سہولیات بہم پہنچا سکے. خدمت کااسی جذبے کے ساتھ میں اور میری ٹیم منی مرگ تشریف لاۓ ہیں تاکہ آپ کے مسائل کا ایک تو جائزہ لیا جاسکے تو اور دسرا یہ کہ آپ سے مل کر مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے. ایک سوال پر ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ گندم کی فراہمی کا سلسلہ عنقریب شروع ہوگا تاکہ بروقت لوگوں کو گندم مل سکے.انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات اور علاقے کے عمائدین کے ساتھ ملکر علاقے میں پاۓ جانے والے قدرتی وسائل کا استعمال کے حوالے سے بہت جلد مشاورت سے حل تلاش کیا جاۓ گا تاکہ قدرتی وسائل کو بروۓ کار لاکر یہاں کے لوگ اپنی معاشی حالت بہتر بنا سکیں اور سرکار کو ریونیو بھی پیدا ہوسکے. ڈپٹی کمشنر استور نے تمام محکمہ جات کے سربراہان سے فرداَ فرداَ علاقے کے مسائل کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کا تسلی بخش جواب دیا لوگوں کو مطمعن کرایا کہ ان کے مسائل بہت جلد حل ہونے. ڈپٹی کمشنر استور نے علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرانے کا عزم کا اظہار کیا اور اسسٹنٹ کمشنر شونٹراحسان الحق اور ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ شبیر عالم کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں میں کام اولین فرصت میں مکمل کرائیں تاکہ عوام ان منصوبوں سے براہ راست مستفید ہو سکیں.
شعبہ اطلاعات ضلعی انتظامیہ استورurdu news