شگر کے دورافتادہ علاقہ برالدو میں زمینی رابطہ منقطع ہوئے ایک ماہ گزر گئے ۔ علاقے میں غذائی بحران جنم لینے لگے

urdu news

شگر کے دورافتادہ علاقہ برالدو میں زمینی رابطہ منقطع ہوئے ایک ماہ گزر گئے ۔ علاقے میں غذائی بحران جنم لینے لگے
شگر(5 سی این نیوز) شگر کے دورافتادہ علاقہ برالدو میں زمینی رابطہ منقطع ہوئے ایک ماہ گزر گئے ۔ علاقے میں غذائی بحران جنم لینے لگے۔ گذشتہ ماہ آنے والی سیلاب کے بعد علاقہ برالدو جانے والی واحد سڑک شاہراہ کے ٹو کئی جگوں پر بند ہوچکا تھا۔ جن میں حوطو سیکشن بحال ہوچکا ہے۔ لیکن اس سے پہلے آنے والی موشن کیوا تاحال مکمل نہ ہوسکا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق موشن روڈ پر بحالی کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہے اور مزدوروں کی تعداد بھی انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے یہ روڈ بحال ہوتا ہوا نظر نہیں اتا۔ روڈ نے بندش کی وجہ سے علاقہ برالدو میں غذائی اشیاء کا بحران پیدا ہوچکا ہے۔ اور انسانی المیہ جنم لینے کا خدشہ یے۔ لوگوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ موشن روڈ جلد بحالی کیلئے اقدامات کرے۔ urdu news

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش: دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن پھر ناکام، 185 رنز کا ہدف

بجلی کی قیمتوں میں کمی، وفاقی حکومت کا 6 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا منصوبہ تیار

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں