شگر انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں کی نااہلی عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے. معروف عالم دین مولانا محمد ضیغم

urdu news

شگر انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں کی نااہلی عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے. معروف عالم دین مولانا محمد ضیغم
شگر( 5 سی این نیوز) معروف عالم دین مولانا محمد ضیغم نے کہا ہے کہ شگر انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں کی نااہلی عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے حکومتِ وقت اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ کورفے تستے اور منجنگ کو علاقے کے دیگر حصوں سے ملانے والے پل کی بحالی کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ عوام کی مشکلات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے حکام کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ عوام کی روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا ہو دو مہینہ سے کورفے منجیگ تستے کو ملانے والے پل پر نظر کرم کی درخواست ہے وہاں بھی انسان بستے ہیں ۔ ہزار معمالات ہوتے ہیں خصوصاً صحت اور ایمرجنسی کے لیے زمینی رابطہ کیلے جو گراڑی بنا تھا وہ بھی خستہ حال پرانی گراڑی سے اتار کر لگایا گیا تھا اور وہ بھی اس وقت متاثر ہو چکا ہے اس وجہ سے زمین رابطہ منقطع ہے اور مختلف گاؤں سے کوفے میں مڈل اسکول میں پڑھنے کے لیے بچےاتے ہیں اور وہی تینوں گاؤں سے 9th 10th کے بچے پڑھنے کے لیے ہائی اسکول اسکولی میں جاتے ہیں خدانخواستہ کوئی حادثہ رونما ہوگا تو خود حکومت ذمہ دار ہوں گے جو گراڑی بنا تھا اس کا فنڈ بھی ٹھیکدار نے ہڑپ کر کے غریب عوام کے کیلئے ایک موت کا کنواں بنا کر چھوڑ دیا گیا ہے اور وہ بھی متاثر پل سے اتار کر فٹ کیا گیا ہے اور پولی بھی پرانا ٹوٹا ہوا ہے ایک بندے کے لیے سفر کرنا مشکل ہو جاتا ہے اس کو کھینچنے کے لیے دو طاقتور ادمی کی ضرورت ہوتی ہے لھزا ہم حکومت بالا سے گزارش کی جاتی ہے کورفے منجیگ اور تستے کو ملانے والے پل کی جلد از جلد مرمت کرے۔ ورنہ عوام کی صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔urdu news

وزیرِاعظم میاں شہباز شریف 8 ستمبر کو یونیورسٹی آف بلتستان کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔بلتستان کی پہلی اور گلگت بلتستان کی دوسری یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تمام تیاریاں مکمل

یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں ڈیٹا اینالیٹکس پر تین روزہ ورکشاپ کا کامیابی سے اختتام ہوا۔

شگر ، دریا کی کٹاؤ سے دریا برد ہونے والا پل آج بھی اسی حال میں پڑا ہوا ہے. اہلیان و عمائدین تستے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں