گلگت بلتستان میںرینجرز کے بعد موٹروے پولیس تعینات کرنے کا ٍفیصلہ- نجف علی
گلگت بلتستان میںرینجرز کے بعد موٹروے پولیس تعینات کرنے کا ٍفیصلہ- نجف علی
Urdu news
رینجرز کا گلگت بلتستان میں امن قائم کرنے کے لئے کچھ نہ کرنے صرف عوام کی تذلیل اور گلگت کے شہریوں یہاں تک خواتیں کو شہید کرنے اور ایف سی کا جنگلات کو بچانے کی بجائے دیامر کے عوام پر فائرنگ کرنے اور خود لکڑی کا سمگلنگ شروع کرنے کا شاندار کارکردگی کے بعد اب وائسرائے گلگت بلتستان فخر لالہ موسیٰ تین بار اپنے حلقے سے الیکشن ہارنے والے قمر زمان کائرہ نے موٹر وے پولیس کو گلگت بلتستان تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے
کائرہ صاحب Urdu news
گلگت بلتستان کے ہزاروں نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر در بدر پھر رہے ہیں ، سینکڑوں پولیس جوان آپ سمیت پاکستان کے سارے ریٹائر ججز بیروکریٹس اور سابق وزرائے امور کشمیر کے پاس ہے یہاں کے ایک تھانے میں چھ پولیس جوان ڈیوٹی دے رہے ہیں بلتستان کے ٹریفک نظام کو درست کرنے کے لئے صرف چھبیس پولیس نوجوان ڈیوٹی دے رہے ہیں
گلگت بلتستان پولیس کے کم از کم آٹھ ایس پی رینگ کے پوسٹ خالی ہے اور تقرریاں عمل میں نہیں لایا جا رہا ہے پولیس جوانوں اور آفیسرز کی پروموشن رکا ہوا ہے ، گلگت بلتستان میں پولیس نہ ہونے کے برابر ہے اور جو پولیس اہلکار ہے وہ وی ائی پی اور افراد کے سکیورٹی پر مامور ہے Urdu news
خدا را گلگت بلتستان پر رحم کریں گلگت بلتستان میں کم از کم دس ہزار پولیس جوانوں کو بھرتی کریں ، جتنے خالی پوسٹوں پر تقرریاں نہیں ہوئی ہے ان پر جلد از جلد تقرریاں کروائیں سکردو میں پولیس ٹریننگ سینٹر بحال کرائیں ، بلتستان میں پولیس ریزرو سینٹر کا قیام عمل میں لاکر چار سو پولیس جوان بھرتی کرائیں ، ایف سی اور رینجرز کو فورآ گلگت بلتستان سے واپس لے جائیں کیونکہ ایف سی اور رینجرز کی گلگت بلتستان سے زیادہ پاکستان کو ضرورت ہے جہاں سرکاری املاک جلائے جاتے ہیں گاڑیوں کو نذر آتش کیا جاتاہے اور پولیس جوانوں کو شہید کیا جاتاہے Urdu news
اگر گلگت بلتستان پر پاکستان کے مختلف اداروں کا قبضہ جاری رکھیں تو کل آپ یہ بھی کہ سکتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے اسمبلی ممبران کی کارکردگی درست نہیں ہے اس لئے میں لالہ موسیٰ سے تیس بندوں کو گلگت بلتستان اسمبلی کا ممبر تقرر کریں گے
حادثات روڈز کشادہ کرنے ، ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانے اور ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو قانون پر عمل درآمد کرانے سے کم ہوں گے موٹر وے پولیس تعینات کرنے سے نہیں Urdu news
اس طرح کے اقدامات سے گلگت بلتستان کے یوتھ میں پاکستان کے حکمرانوں اور اسلام آباد سے نفرتوں میں اضافہ ہوگا